وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم ترینیداد اور ٹوباگو کے سرکاری دورے پر پورٹ آف اسپین پہنچے

Posted On: 04 JUL 2025 4:14AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 سے 4 جولائی 2025 تک ریپبلک آف ترینینداد  اور ٹوباگو کے سرکاری دورے پر آج پورٹ آف اسپین پہنچے۔ 1999 کے بعد سے کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا ترینینداد اور ٹوباگو کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی علامت کے طور پر، پورٹ آف اسپین پہنچنے پر وزیر اعظم  کا ہوائی اڈے پرخصوصی طور پر  ترینینداد اور ٹوباگو کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ کملاپرساد بیسیسرنے، اپنی کابینہ کے ارکان اور کئی دیگر معززین کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا اور خصوصی ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔

ہوٹل پہنچنے پر، وزیر اعظم کا ترینینداد اور ٹوباگو میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے ملک کے کئی کابینہ وزراء کی موجودگی میں پرجوش استقبال کیا گیا۔

9999999999

************

 

ش ح۔م ش۔ ج ا

 (U: 2428)


(Release ID: 2142014)