ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلویز نے مسافر ٹرین خدمات کے لیے بنیادی کرایہ کویکم جولائی 2025 سے معقول بنا دیا ہے


عام کلاس میں 500 کلومیٹر تک کوئی اضافہ نہیں؛ 501 سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے کے لیے 5 روپے اور 2500 کلومیٹر تک کے فاصلے کے لیے10 روپے جب کہ2501 سے 3000 کلومیٹر کے فاصلے کے سلیب کے لیے 15 روپے کا اضافہ

Posted On: 30 JUN 2025 6:01PM by PIB Delhi

کرایہ کے ڈھانچے کو ہموار کرنے اور مسافر خدمات کے مالی استحکام کو بڑھانے کے مقصد کے تحت ریلوے کی وزارت نے یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے والی مسافر ٹرین خدمات کے بنیادی کرایوں کو معقول بنایا ہے۔ نظرثانی شدہ کرایہ انڈین ریلوے کانفرنس ایسوسی ایشن (آئی آر سی اے)کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین مسافر کرایہ کی ٹیبل پر مبنی ہے۔

کرایہ کی معقولیت کی اہم خصوصیات (یکم جولائی 2025 سےنافذ العمل):

مضافاتی سنگل سفری کرایوں اور سیزن ٹکٹوں (مضافاتی اور غیر مضافاتی دونوں راستوں کے لیے) میں کوئی تبدیلی نہیں۔

عام اور غیراے سی کلاسز کے لیے(غیر مضافاتی ٹرینیں):

 

  • دوسرا درجہ:آدھا پیسہ فی کلومیٹر اضافہ کی شرائط کے ساتھ

 

  • 500 کلومیٹر تک کوئی اضافہ نہیں۔
  • 501 سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے کے لیے 5 روپے کا اضافہ
  • 1501 سے 2500 کلومیٹر کے فاصلے کے لیے 10 روپے کا اضافہ
  • 2501 سے 3000 کلومیٹر کے فاصلے کے لیے 15 روپے کا اضافہ

 

  • سلیپر کلاس: 0.5 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ
  • فرسٹ کلاس: 0.5 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ

 

میل/ایکسپریس ٹرینوں کے لیے (غیر اے سی):

  • سیکنڈ کلاس: 01 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ
  • سلیپر کلاس: 01 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ
  • فرسٹ کلاس: 01 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ

 

اے سی کلاسز کے لیے (میل/ایکسپریس ٹرینیں):

 

اے سی چیئر کار،اے سی تھیر- ٹیئر/تھیری اکنامی ، اے سی ٹو ٹیئر اور اسے سی فرسٹ ایگزیکٹیو کلاس/ایگزیکٹیو انوبھوتی: 02 پیسے فی کلومیٹر کا اضافہ

کرایہ پر نظرثانی کا اطلاق پریمیئر اور اسپیشل ٹرین خدمات جیسے راجدھانی، شتابدی، دورنتو، وندے بھارت، تیجس، ہمسفر، امرت بھارت، مہامنا، گتیمان، انتودیا، جن شتابدی، یووا ایکسپریس، اے سی وسٹاڈوم کوچز، انوبھوتی کوچز اور عام طور پر غیر معیاری خدمات پر بھی ہوتا ہے۔

 

ذیلی چارجز میں کوئی تبدیلی نہیں:

  • ریزرویشن فیس، سپر فاسٹ سرچارجز اور دیگر چارجز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
  • نافذ العمل قوانین کے مطابق جی ایس ٹی لگانا جاری رہے گا۔
  • کرایہ راؤنڈنگ کے اصول موجودہ اصولوں کے مطابق رہتے ہیں۔

 

عمل درآمد

نظر ثانی شدہ کرایوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 کو یا اس کے بعد بک کرائے گئے ٹکٹوں پر ہوگا۔ اس تاریخ سے پہلے جاری کردہ ٹکٹ بغیر کسی کرایہ کی ایڈجسٹمنٹ کے موجودہ کرایہ پر رہیں گے۔ پی آر ایس، یوٹی ایس اور دستی ٹکٹنگ کے نظام کو اسی کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

ریلوے کی وزارت نے تمام زونل ریلوے کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں تاکہ نظرثانی شدہ کرایوں کے ڈھانچے پر آسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

نظر ثانی شدہ مسافر کرایہ کی ٹیبل دیکھنے کے لیے،یہاں کلک کریں۔

 

******

 

ش ح – ش م۔اش ق

UR No. 2298


(Release ID: 2140893)