وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گزشتہ 11 برسوں میں اڈیشہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اجاگر کیا

Posted On: 27 JUN 2025 1:10PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گزشتہ 11 برسوں کے دوران اڈیشہ میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے اُس مضمون کی اہمیت پر زور دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بھارتیہ ریل کے سفر کو خاص طور پر جگن ناتھ پوری جیسے مقدس شہر جانے والے یاتریوں کے لیے آسان بنایا گیا ہے۔

پی ایم او انڈیا ہینڈل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

"گزشتہ 11 برس اڈیشہ کے ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے واقعی تاریخی رہے ہیں۔ مرکزی وزیر جناب @اشونی ویشنو نے لکھا ہے کہ کس طرح بھارتیہ ریل کے سفر کو خاص طور پر مہاپر بھو کے مقدس شہر جگن ناتھ پوری کے یاتریوں کے لیے آسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ رتھ یاترا کا مشاہدہ کر سکیں۔"

https://www.hindustantimes.com/opinion/pilgrims-progress-the-railways-look-east-policy-101750953515997.html

نمو ایپ کے ذریعے"

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –اس ک۔م ش )

U. No.2270


(Release ID: 2140688) Visitor Counter : 2