وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت پویلین: کلا سے کوڈ تک- ویوز 2025 میں خاطر خواہ پذیرائی
Posted On:
04 MAY 2025 5:10PM
|
Location:
PIB Delhi
بھارت پویلین، شائقین کیلئے ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے، جوحاضرین کو ویوز 2025 میں ہندوستان کی کہانی سنانے کی روایات کے تسلسل سے متعارف کراتا ہے،اسے عوام کی طرف سے زبردست ردعمل اور پذیرائی ملی ہے۔‘‘کلا سے کوڈ تک’’ کے تھیم کے تحت پویلین نے میڈیا اور تفریح میں ہندوستان کے ارتقاء کی ایک دلچسپ کہانی ‘‘زبانی اور بصری روایات سے لے کر جدید ڈیجیٹل اختراعات تک’’ پیش کی۔
بھارت پویلین نے ہندوستان کی روح کو پیش کیا، جو کہ تکنیکی ترقی میں نئے تجربات کے ساتھ ہمارے مالا مال ثقافتی ورثے کو متوازن کرتا ہے۔ ویوز 2025 کے افتتاحی دن، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پویلین کا دورہ کیا۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر، مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور کئی دیگر معززین نے پویلین کا دورہ کیا اور ہندوستان کی کہانی سنانے میں اس کے کردار کی تعریف کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پویلین کا دورہ کیا اور ملک کےمالامال خزانوں کے بارے میں جان کر حیران و ششدر رہ گئے۔
ہندوستان کے تخلیقی سفر کا جشن مناتے ہوئے، بھارت پویلین صرف ایک تھیم کی نمائش نہیں تھی بلکہ ایک تخلیق کار کے طور پر ہندوستان کا ایک طاقتور اظہار تھا۔ اس نے ہندوستان کی ثقافتی گہرائی، فنکارانہ صلاحیت اور عالمی کہانی سنانے میں ابھرتے ہوئے اثر و رسوخ کی نمائش کی۔ پویلین کو چار موضوعاتی زونوں میں تقسیم کیا گیا تھا، ہر ایک ہندوستان کے تخلیقی ورثے کی ایک مختلف جہت کی عکاسی کرتا ہے:
شروتی - زبانی روایات پر مبنی: ہندوستان کے قدیم زبانی کہانی سنانے کے ورثے کا احترام کرتے ہوئے، اس حصے میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی کہ تال اور راگ کس طرح اجتماعی یادداشت کو محفوظ رکھتے ہیں۔
اہم جھلکیاں:
● گرو-شیشیا پرمپرا: زبانی علم کے نظام کو خراج عقیدت پیش کرنا۔
● صوفیانہ سرگوشیاں: ویدک منتر اور روحانی روایات۔
● دُھن: میوزیم آف میلوڈیز: کلاسیکی ہندوستانی آلات کی نمائش۔
● لوک آوازیں: لوک موسیقی کی خوبصورت آوازیں۔
● موسیقی سازی کی لہریں: گوہر جان سے گلوبل ماسٹرز تک۔
●اسپوٹیفائی اسٹیج: امان علی بنگش، ایان علی بنگش اور خاندان کے چھوٹے اراکین کی لائیو کلاسیکل پرفارمنس۔
● انڈیا آن ایئر: آکاشوانی کی میراث۔
● پلے بیک نیشن: آئیکونک پلے بیک سنگنگ کے 100 سال۔
● کیسٹ ٹو کلاؤڈ: میوزک فارمیٹس کا ارتقا۔
● پوڈ کاسٹ سنٹرل: بولے جانے والے لفظ آڈیو کا ارتقاء۔
● وسپرس آف وزڈم: ہندوستان میں آڈیو بکس کی ترقی۔
کِریتی - نوشتہ جات اور تحریری روایت: اس زون نے ہندوستان کی تہذیبی یادداشت کو محفوظ رکھنے میں تحریری لفظ کے کردار کا مظاہرہ کیا۔
اہم پرکشش مقامات:
● پہلی علامت: ابتدائی غار کی پینٹنگز اور مواصلات۔
● انڈس کے نقوش: انٹرایکٹو انڈس ویلی کا تجربہ۔
● تمام تہذیبوں میں رامائن: ایشیا کے توسط ایپک کا سفر
● ہندوستان کے نوشتہ جات: اشوک کے فرمودات۔
● محفوظ علم: قدیم لائبریریوں سے مخطوطات۔
● دھاتی یادداشتیں: تانبے کی چادر کی دستاویزات۔
● پرنٹ کی طاقت: ہندوستانی صحافت کا عروج۔
● انڈین شیلف: مشہور کتابوں کی انٹرایکٹو ڈیجیٹل لائبریری۔
● کور اسٹوری: ہندوستانی میگزین کا جشن۔
● کامکس کارنر: کلاسک کامکس سے لے کر گرافک ناولز تک۔
درشٹی - بصری روایات
بصری کہانی سنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اس حصے نے غار آرٹ سے جدید سنیما تک ارتقاء کا سراغ لگایا۔
اہم جھلکیاں:
● کلا یاترا: ایل ای ڈی ٹنل کے ذریعے ہندوستان کے بصری فنون کے ارتقاء کی نمائش۔
● لا زوان تال: ہڑپہ کے رقاص کی ہولوگرافک کارکردگی۔
● جذبات کا جوہر: نوراس کی انٹرایکٹو ریسرچ۔
● نٹراج کی کارکردگی: کائناتی رقاصہ کے طور پر شیو کو بصری خراج تحسین۔
● لوک تاریخ: لوک رقص، کٹھ پتلی اور قبائلی تاثرات۔
● ماضی کے فریم: فلم ڈیولپمنٹ اسکریننگ۔
● وال آف فیم: ہندوستانی سنیما کے آئیکنز کا جشن۔
● لائٹس کیمرہ کی روایت: فلم سازوں اور تکنیکی ماہرین کو خراج تحسین۔
● ٹیلی ویژن کا ارتقاء: دور درشن سے اسٹریمنگ دور تک۔
تخلیق کار کی چھلانگ
اس سیگمنٹ نے مستقبل کی کہانی سنانے والی ٹیکنالوجیز میں ہندوستان کی اختراع کی نمائش کی۔
اہم پرکشش مقامات:
●اے آئی ، ایکس آر، گیمنگ، میٹا ورس اور اینی میشن میں ہندوستانی ترقی کی نمائش۔
● ابھرتی ہوئی ہندوستانی دانشورانہ خصوصیات کی نمائش۔
● کہانی سنانے کے مستقبل کو ظاہر کرنے والے انٹرایکٹو ڈیمو۔
ویوز 2025 میں بھارت پویلین نے ہندوستان کی کہانی سنانے کی روایات اور اختراعات کا ایک کثیر الجہتی جشن پیش کیا۔ اس نے ایک تخلیقی قوت کے طور پر ہندوستان کی شناخت کی توثیق کی جو وراثت میں جڑی ہوئی ہے اور مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ریئل ٹائم آفیشل اپڈیٹس کے لیے براہ کرم ہمیں فالو کریں:
ایکس پر
https://x.com/WAVESummitIndia
https://x.com/MIB_India
https://x.com/PIB_India
https://x.com/PIBmumbai
انسٹاگرام پر
https://www.instagram.com/wavesummitindia/#
https://www.instagram.com/mib_india
https://www.instagram.com/pibindia
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.575
Release ID:
(Release ID: 2126990)
| Visitor Counter:
11
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali
,
Assamese
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam