ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے میگھالیہ میں ماؤ لنگ کھونگ (شیلانگ کے قریب) سے آسام میں پنچ گرام (سلچر کے نزدیک) تک ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر 166.80 کلومیٹر ( قومی شاہراہ نمبر -6) کے گرین فیلڈ ہائی اسپیڈ کوریڈور کے فروغ کو منظوری دی
مذکورہ کوریڈور کی مجموعی لاگت 22،864 کروڑ روپے ہے
Posted On:
30 APR 2025 4:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے میگھالیہ میں ماؤ لنگ کھونگ (شیلانگ کے قریب) سے آسام میں پنچ گرام (سلچر کے نزدیک) تک ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر ( قومی شاہراہ نمبر -6) کے 166.80 کلومیٹر کے 4 لین والے گرین فیلڈ ایکسیس کنٹرول کی ترقی ، دیکھ بھال اور انتظام کی تجویز کو منظوری دے ہے۔ اس پروجیکٹ کی لمبائی میگھالیہ میں (144.80 کلومیٹر) اور آسام میں (22.00 کلومیٹر) ہے، اور جس کی مجموعی سرمایہ جاتی لاگت Rs.22,864 کروڑ روپے ہے ۔
مجوزہ گرین فیلڈ تیز رفتار کوریڈور گوہاٹی سے سلچر جانے والے ٹریفک کے لیے خدمات کی سطح کو بہتر بنائے گا ۔اس کوریڈور کے فروغ سے تریپورہ ، میزورم ، منی پور اور آسام کے براک وادی خطے اور گوہاٹی کے اصل سرزمین سے رابطے میں بہتری آئے گی جس سے سفر کا فاصلہ اور سفر کا وقت کافی حد تک کم ہو جائے گا نیز یہ ملک کی لاجسٹک کارکردگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔
مذکورہ کوریڈور سے آسام اور میگھالیہ کے درمیان رابطے کو بہتر بنایاجاسکے گا اور کیونکہ یہ میگھالیہ کے سیمنٹ اور کوئلے کی پیداوار والے علاقوں سے گزرتا ہے لہذا اس سے میگھالیہ میں صنعتوں کے فروغ سمیت اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، مذکورہ کوریڈور گوہاٹی کو سلچر سے بہتر طور پر جوڑنے والے گوہاٹی ہوائی اڈے ، شیلانگ ہوائی اڈے ، سلچر ہوائی اڈے (موجودہ قومی شاہراہ نمبر -06 کے ذریعے) سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرے گا ۔یہ کوریڈور شمال مشرق میں سیاحوں کی توجہ کے قدرتی مقامات کو مربوط کرے گا اور سیاحت کو فروغ دے گا ۔
یہ اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ گوہاٹی ، شیلانگ اور سلچر کے درمیان ری بھوئی ، مشرقی کھاسی پہاڑیوں ، مغربی جینتیا پہاڑیوں ، میگھالیہ میں مشرقی جینتیا پہاڑیوں اور آسام میں کاچر ضلع کے درمیان بین رابطے کو بہتر بنائے گا اور موجودہ قومی شاہراہ نمبر-06 پر بھیڑ کو کم کرے گا نیز پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے مطابق ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بھی وسعت دے گا۔
پروجیکٹ کی صف بندی بڑے ٹرانسپورٹ کوریڈورز کے ساتھ مربوط ہے ، جن میں این ایچ-27 ، این ایچ-106 ، این ایچ-206 ، این ایچ-37 شامل ہیں ، جو گوہاٹی ، شیلانگ ، سلچر ، ڈینگپاسو ، امولونگ ، فریمر ، کھلیریاٹ ، رتاچیرا ، امکیانگ ، کالین کو بلارکاوٹ رابطہ فراہم کرتے ہیں ۔
تکمیل کے بعد شیلانگ-سلچر کوریڈور علاقائی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ، گوہاٹی ، شیلانگ ، سلچر ، امپھال ، آئیزول اور اگرتلہ کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا ۔یہ پروجیکٹ حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت روزگار پیدا کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے اور میگھالیہ ، آسام ، منی پور ، میزورم اور تریپورہ میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے سے ہم آہنگ ہے ۔
فیچر
|
تفصیلات
|
پروجیکٹ کا نام
|
قومی شاہراہ نمبر-6 کے 166.80 کلومیٹر کی ترقی اور رکھ رکھاؤ سے متعلق پروجیکٹ ، میگھالیہ میں ماؤ لنگ کھونگ (شیلانگ کے قریب) سے آسام میں پنچ گرام (سلچر کے نزدیک) تک ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر
|
کوریڈور
|
شیلانگ-سلچر ( قومی شاہراہ نمبر-06)
|
لمبائی
|
166.8 کلومیٹر
|
کل سول لاگت
|
12.087کروڑ روپے
|
اراضی کے حصول کی لاگت
|
3.503کروڑ روپے
|
کل سرمایہ لاگت
|
12.864کروڑ روپے
|
موڈ
|
ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم)
|
منسلک بڑی سڑکیں
|
قومی شاہراہ نمبر-27 ، قومی شاہراہ نمبر -106 ، قومی شاہراہ نمبر -206 ، قومی شاہراہ نمبر -37 ، قومی شاہراہ نمبر -07 ، قومی شاہراہ نمبر -08 ، قومی شاہراہ نمبر -09 ، قومی شاہراہ نمبر -38
|
اقتصادی/سماجی/ٹرانسپورٹ نوڈس ،منسلک ہوائی اڈے:
|
گوہاٹی ہوائی اڈہ ، شیلانگ ہوائی اڈہ ، سلچر ہوائی اڈہ
|
منسلک بڑے شہر/قصبے
|
گوہاٹی ، شیلانگ ، سلچر ، ڈینگپاسو ، امولونگ ، فریمر ، کھلیریاٹ ، رتاچیرا ، امکیانگ ، کالین ۔
|
روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت
|
74 لاکھ افرادی دن (براہ راست) اور 93 لاکھ افرادی دن (بالواسطہ)
|
مالی سال 25 میں سالانہ اوسط روزانہ ٹریفک (اے اے ڈی ٹی)
|
کا تخمینہ 19,000-20,000 مسافر کار یونٹس (پی سی یو)
|

*****
(ش ح ۔ش م ۔م ذ)
U.N. 386
(Release ID: 2125530)
Visitor Counter : 17
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Nepali
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam