WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات جناب ایل مروگن نے ممبئی میں ڈبلیو اےوی ای ایس (ویوز) کے موضوع پر منعقدہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی؛ سربراہ ملاقات کے انعقاد کے مقام پر زمینی سطح  پر تیاریوں کا جائزہ لیا

 Posted On: 18 APR 2025 4:19PM |   Location: PIB Delhi

ممبئی، 18 اپریل 2025

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت جناب ایل مروگن نے آج ممبئی میں عالمی آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) 2025 کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ حکومت ہند اور  مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے اس پروگرام کے نوڈل افسران نے جیو  ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ویوز (ڈبلیو اے    وی ای ایس) کے چار ستونوں یعنی براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی- ایکس آر، ڈیجیٹل میڈیا اور اختراع اور فلموں کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویوز بازار، ویویکس، بھارت پویلین، کریٹ ان انڈیا چیلنجز جیسے مختلف اقدامات کے تحت کئے جا رہے کاموں  کا جائزہ لیا گیا اور آگے بڑھنے کے راستے پر غور کیا گیا۔ مختلف شعبوں  کے نوڈل افسران نے تیاریوں کی پیشرفت کے بارے میں وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر جناب  ایل مروگن نے سربراہ اجلاس  کے مقام پر تقریب  کی زمینی سطح کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/w-1Z0HB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/w-3MX3S.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/w-4WTJS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/w-2VA73.jpg

 

ویوز کے بارے میں

اولین  عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سربراہ اجلاس  (ویوز)، میڈیا اور تفریح ​​(ایم اینڈ ای) کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل تقریب ہے ، جو حکومت ہند کی جانب سے ممبئی، مہاراشٹر میں یکم مئی  سے 4 مئی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔

خواہ  آپ صنعت کے پیشہ ورہوں، سرمایہ کار ہوں، تخلیق کار ہوں، یا اختراع کار  ہوں، یہ سربراہ اجلاس میڈیا اور تفریح  کے منظر نامے میں مربوط، تعاون، اختراعات اور تعاون کے لیے حتمی عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ویوز  ہندوستان کی تخلیقی قوت  کو بڑھانے کے لیے کمربستہ  ہے، مواد کی تخلیق، دانشورانہ املاک، اور تکنیکی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو بڑھا رہا ہے۔ جن صنعتوں اور شعبوں کو فوکس کیا گیا ہے ان میں براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلمیں، اینی میشن، بصری اثرات، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جنریٹو اے آئی، آگمینٹیڈ ریئلٹی (اے آر)، ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور توسیعی حقیقت (آر ایکس) شامل ہیں۔

کیا آپ کے من میں سوالات ہیں؟ تو اُن کےجواب یہاں تلاش کریں

پی آئی بی ٹیم ویوز کی جانب سے تازہ ترین اعلانات  سے جڑے رہیں

آیئے ، ہمارے ساتھ  آگے بڑھیئے! اب ویوز کے لیےرجسٹریشن کرائیں

*******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:29


Release ID: (Release ID: 2122715)   |   Visitor Counter: 34