امور خارجہ کی وزارت
یورپی کمیشن کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ دئے گئے پریس بیان کا انگریزی سےاردو ترجمہ (28 فروری 2025)
Posted On:
28 FEB 2025 3:04PM by PIB Delhi
عزت مآب ، یورپی کمیشن کے صدر ،
یورپی کالج آف کمشنرز
مندوبین،
میڈیا کے دوست ،
نمسکار!
یوروپی کمیشن کے صدر اور کالج آف کمشنرز کا بھارت کا یہ دورہ بے مثال ہے ۔
یہ نہ صرف یوروپی کمیشن کا بھارت کا پہلا دورہ ہے ، بلکہ کسی بھی ملک میں یوروپی کمیشن کی اس طرح کی پہلی جامع مصروفیت ہے ۔ اس کے علاوہ، یہ نئے کمیشن کے اپنی تازہ ترین مدت میں کئے گئے پہلے دوروں میں سے ایک ہے۔ اس تاریخی موقع پر میں یورپی کمیشن کے صدر اور کالج آف کمشنرز کا بھارت میں پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں۔
دوستو ،
بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان یہ دو دہائی طویل اسٹریٹجک شراکت داری فطری اور قدرتی ہے ۔ اس کی بنیاد اعتماد ، جمہوری اقدار میں باہمی یقین ، خوشحالی اور مشترکہ ترقی کے باہمی عزم پر مبنی ہے ۔
اسی جذبے کے ساتھ ہم نے کل اور آج کے درمیان مختلف شعبوں کی تقریبا 20 وزارتی سطح کی میٹنگیں کی ہیں ۔ مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر مخلصانہ اور بامعنی بات چیت ہوئی ۔ ہماری شراکت داری میں مزید فروغ اور پیش رفت کرنے کیلئے بہت سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
ہم نے تجارت ، ٹیکنالوجی ، سرمایہ کاری ، اختراع ، سبز ترقی ، سلامتی ، ہنر مندی اور نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کے لئے ایک خاکہ تیا ر کیا ہے ۔ ہم نے اپنی ٹیمو ں کو اس سال کے آخر تک باہمی فائدہ مند دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
دوستو ،
سرمایہ کاری کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے سرمایہ کاری کے تحفظ اور جی آئی معاہدے پر بھی آگے بڑھنے کی بات کی گئی ہے ۔ ٹیکنا لوجی اور اختراع کے شعبے میں ایک قابل اعتماد اور محفوظ ویلیو چین ہماری مشترکہ ترجیح ہے ۔
ہم نے سیمی کنڈکٹر ، اے آئی ، اعلی کارکردگی والی کمپو ٹنگ اور 6 جی میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ ہم نے خلائی شعبے سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کا بھی فصلہ کیا ہے ۔
دوستو ،
ماحولیا ت اور معیشت کے درمیان توازن ہمارا مشترکہ عزم رہا ہے اور اس سمت میں ہمارا تعاون مضبوط رہا ہے ۔ ہم نے گرین ہائیڈروجن فورم اور آف شور ونڈ اینرجی بزنس سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ای وی بیٹریوں، سمندری پلاسٹک اور گرین ہائیڈروجن پر مشترکہ تحقیق کی جائے گی ۔ ہم پائیدار شہری ترقی سے متعلق اپنے مشترکہ منصوبے کو بھی آگے بڑھائیں گے ۔
کنکٹیویٹی کے شعبے میں ہندوستان-مشرق وسطی-یوروپ اقتصادی کوریڈور یا ‘‘آئی ایم ای ای سی’’ کو آگے لے جانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ‘‘آئی ایم ای ای سی’’ آنے والے دنوں میں عالمی تجارت ، پائیدتر قی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے والے انجن کے طور پر کام کرے گا ۔
دوستو ،
دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر ہمارا بڑھتا ہوا تعاون ، ہمارے باہمی اعتماد کی علامت ہے ۔ ہم سائبر سیکو رٹی ، سمندری حدود سے متعلق سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی پر اپنے تعاون کو مزید فروغ دیں گے ۔
دونوں فریق بھارت بحرالکاہل خطے میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر متفق ہیں ۔ ہم یوروپی یونین کے ‘‘بھارت بحرالکاہل سمندر پہل قدمی’’ (انڈو پیسیفک اوشنز انیشیٹو) میں شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم بھارت بحرالکاہل خطے اور افریقہ میں پائیدار اور جامع ترقی کے لئے سہ رخی ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام کریں گے ۔
دوستو،
عوام سے عوام کا رابطہ ہمارے تعلقات کا سب سے مضبوط اثاثہ ہے ۔ آج ہم اپنے درمیان تعلیمی شعبے ، تحقیق اور صنعتی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے ایک نئے معاہدہ پر متفق ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی نوجوان صلاحیتوں اور یورپ کی اختراعات مل کر لامحدود امکانات پیدا کر سکتی ہیں۔
ہم یورپی یونین کے نئے ویزا نظام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ بھارت کے باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر موبیلیٹی فراہم کرے گا۔
آج ہم نے 2025 سے آگے کی مدت کے لیے بھارت –یورپی یونین شراکت داری کے لیے ایک جرات مندانہ اور پرجوش نقش راہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے بھارت – یورپی یونین کی اگلی سمٹ کے دوران شروع کیا جائے گا۔
جناب عالی،
آپ کے ہندوستان کے دورے سے ہماری شراکت داری کو نئی رفتار، توانائی اور جوش حاصل ہوا ہے۔ یہ سفر ہمارے عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں تحریک فراہم کرتا ہے ۔
میں اگلی بھارت-یورپی یونین سمٹ کے لیے ہندوستان میں آپ کا استقبال کرنے کے موقع کا بے تابی سے منتظر ہوں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
************
ش ح۔ ش ب۔م الف
U-No. 7654
(Release ID: 2106932)
Visitor Counter : 17
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam