وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پریکشا پہ چرچا


طلباء کو بااختیار بنانا، زندگیاں بدلنا

Posted On: 09 FEB 2025 12:21PM by PIB Delhi

امتحانات اکثر طلباء اور ان کے خاندانوں کے لیے دباؤ کا باعث بنتے ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل ’’پریکشا پہ چرچا‘‘ (پی پی سی) اس تصور کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس سال کی پی پی سی 10 فروری 2025 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی، جہاں وزیر اعظم براہ راست طلباء، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے۔ پی پی سی کے ہر ایڈیشن میں امتحان سے متعلق دباؤ سے نمٹنے کے جدید طریقے اجاگر کیے جاتے ہیں، تاکہ سیکھنے اور زندگی کے لیے ایک خوشگوار رویہ پیدا کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041YO5.jpeg

ریکارڈ توڑ پی پی سی 2025

پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کا آٹھواں ایڈیشن، جو 10 فروری 2025 کو منعقد ہونے والا ہے، پہلے ہی ایک نیا معیار قائم کر چکا ہے۔ اس سال کے پروگرام میں 5 کروڑ سے زائد شرکاء کی شرکت کے ساتھ، یہ ایک جن آندولن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جو اجتماعی طور پر سیکھنے کے جشن کو فروغ دیتا ہے۔ اس سال، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 36 طلباء کو منتخب کیا گیا ہے، جو ریاستی/یو ٹی بورڈ کے سرکاری اسکولوں، کینڈریہ وِدیالیہ، سینک اسکول، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، سی بی ایس ای، اور نووودیہ ودیالیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پریکشا پہ چرچا 2025 میں سات معلوماتی قسطیں شامل ہوں گی، جن میں مختلف شعبوں کی نامور شخصیات شرکت کرتے ہوئے طلباء کو زندگی اور سیکھنے کے اہم پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کریں گی۔ ہر قسط میں اہم موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

  • کھیل اور نظم و ضبط  اس زمرے میں ایم سی میری کوم، اوانی لیکھارا، اور سہاس یتھیراج ہدف مقرر کرنے، ثابت قدمی، اور نظم و ضبط کے ذریعے دباؤ کو سنبھالنے پر گفتگو کریں گے۔
  • ذہنی صحت  اس کے تحت دیپیکا پادوکون جذباتی بہتری اور خود کے اظہار کی اہمیت پر زور دیں گی۔
  • غذا اور تغذیہ  اس میں شونالی سبھروال، رجوتا دیویکر، اور ریونت ہیمت سِنگھکا (فوڈ فارمر) جیسے ماہرین صحت مند خوراک، نیند، اور مجموعی فلاح و بہبود پر روشنی ڈالیں گے۔
  • ٹیکنالوجی اور مالیات  گورو چودھری (ٹیکنیکل گروجی) اور رادھیکا گپتا ٹیکنالوجی کو سیکھنے کے آلے کے طور پر اور مالیاتی تعلیم پر گفتگو کریں گے۔
  • تخلیقی صلاحیت اور مثبت سوچ  اس میں وکرانت میسی اور بھومی پڈنیکر طلباء کو مثبت سوچ اپنانے اور منفی خیالات سے نمٹنے کے لیے متاثر کریں گے۔
  • ذہنی سکون اور یکسوئی  اس میں سدگرو ذہنی وضاحت اور توجہ کے لیے عملی دھیان (مائنڈفُلنیس) ای تکنیکوں کا تعارف کرائیں گے۔
  • کامیابی کی کہانیاں  یو پی ایس سی، آئی آئی ٹی-جے ای ای، سی ایل اے ٹی، سی بی ایس ای، این ڈی اے، آئی سی ایس ای کے ٹاپرز اور ماضی کے پی پی سی شرکاء اپنے تجربات شیئر کریں گے کہ پی پی سی نے ان کی تیاری اور سوچنے کے انداز کو کیسے بدلا۔

 

سالوں پر محیط ایک سفر

 

2025: ملک گیر شرکت

پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد 29جنوری 2024 کو ہوا تھا، جس میں MyGov پورٹل پر 2.26 کروڑ اندراجات کئے گئے۔ یہ پروگرام کی بے پناہ مقبولیت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

پہلی بار، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے 100طلباء نے اس میں حصہ لیا، جو اس اقدام کی شمولیت پسندی کی علامت ہے۔ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں آئی ٹی پی او کے بھارت منڈپم میں ٹاؤن ہال فارمیٹ میں منعقد کی گئی تھی، جس میں تقریباً 3,000 شرکاء نے شرکت کی، جن میں طلباء، اساتذہ، والدین، اور کلا اتسو کے فاتحین شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ORYE.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IOR3.jpg

پریکشا پہ چرچا 2024

 

2023: وسیع تر شرکت

پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے چھٹے شمارے  کا انعقاد 27جنوری 2023 کو تالکٹورا اسٹیڈیم، نئی دہلی میں کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوران ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نے طلباء، اساتذہ، اور والدین سے بات چیت کی اور تمام شراکت داروں کو قیمتی مشورے دیئے اور ان کی رہنمائی فرمائی ۔

یہ پروگرام متعدد ٹی وی چینلوں اور یوٹیوب چینلنوں پر براہ راست نشر کیا گیا۔ پی پی سی2023 کے براہ راست پروگرام کو 7,18,110 طلباء، 42,337 اساتذہ، اور 88,544 والدین نے دیکھا۔ ہندوستان کے معزز وزیر اعظم کی یہ گفتگو متاثر کن، حوصلہ افزا، اور سوچنے پر مجبور کرنے والی ثابت ہوئی، جس نے سبھی شرکاء کو رہنمائی فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008SJ3F.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007FKZN.jpg

پریکشا پہ چرچا 2023

 

2022: بالمشافہ بات چیت کی بحالی

پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد یکم اپریل 2022 کو تالکٹورا اسٹیڈیم، نئی دہلی میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں ہندوستان کے معزز وزیر اعظم نے طلباء، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کی اور انہیں قیمتی مشورے دیئے اور رہنمائی فراہم کی۔

پریکشا پہ چرچا 2022 کے براہ راست پروگرام کو 9,69,836طلباء، 47,200 اساتذہ، اور 1,86,517 والدین نے دیکھا۔ یہ پروگرام متعدد ٹی وی چینلز اور یوٹیوب چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0103KW4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009LG7X.jpg

پریکشا پہ چرچا 2022

 

2021: ورچوئل رابطہ

کووڈ -19 وبائی مرض کے پیش نظر، پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد 7 اپریل 2021 کو آن لائن کیا گیا۔ وبائی مرض کی رکاوٹوں کے باوجود، یہ گفتگو طلباء اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی۔

یہ شمارہ توجہ، ثابت قدمی اور مطابقت پذیری پر مرکوز رہا، تاکہ طلباء کو غیر یقینی حالات میں زندگی کے ضروری ہنر سیکھنے میں مدد مل سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011I49M.jpg

پریکشا پہ چرچا 2021

 

2021: وسیع تر شرکت

یہ منفرد ٹاؤن ہال طرز کا ایونٹ، جس میں معزز وزیر اعظم نے براہ راست تالکٹورا  اسٹیڈیم، نئی دہلی میں اسکولی طلباء سے بات چیت کی، 20جنوری 2020 کو منعقد ہوا۔ اس سال، پروگرام نے اپنی وسعت میں اضافہ کیا اور طلباء کے لیے ایک آن لائن مقابلہ منعقد کیا، جس میں 2.63لاکھ سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔

ہندوستان بھر کے ساتھ ساتھ 25مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانی طلباء نے بھی اس میں حصہ لیا۔ یہ تقریب چیلنجز کو کامیابی کی سیڑھی کے طور پر اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013NS54.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0125Q6G.jpg

پریکشا پہ چرچا 2020

 

2019: بڑھتی ہوئی رسائی

انتیس جنوری 2019 کو پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کا دوسرا شمارہ اسی مقام پر منعقد ہوا، جس میں پہلے سے بھی زیادہ شرکت دیکھی گئی۔

یہ گفتگو 90منٹ سے زائد جاری رہی، جس کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین نے کھل کر بات چیت کی۔ اس دوران وہ ہنستے ہوئے محظوظ ہوئے اور بار بار وزیر اعظم کی دانشمندانہ اور انہوں نے مزاحیہ انداز میں دی گئی آراء پر تالیاں بجائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015ABWQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014LPD1.jpg

پریکشا پہ چرچا 2019

 

2018: افتتاحی مکالمہ

پہلی بار پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کا انعقاد 16فروری 2018 کو تالکٹورا اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ہوا۔ اس پروگرام میں 2,500 سے زائد طلباء اسکولوں اور کالجوں سے براہ راست موجود تھے، جبکہ ملک بھر میں 8.5 کروڑ سے زائد طلباء نے اسے دوردرشن، ٹی وی چینلنوں، اور ریڈیو چینلنوں پر دیکھا یا سنا۔

وزیر اعظم نے ہمہ جہت ترقی، ثابت قدمی، اور امتحانات کے دوران توازن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس پروگرام کی کامیابی نے مستقبل کے ایڈیشنز کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0178FBJ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016V20V.jpg

پریکشا پہ چرچا 2018

 

پریکشا پہ چرچا کا اثر

گزشیہ برسوں میں، پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) ایک ایسے پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکا ہے جو امتحان سے متعلق دباؤ کو مثبت توانائی میں بدلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ حقیقی سوالات کے جوابات دے کر اور عملی حل پیش کر کے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پالیسی اور عملی زندگی کے درمیان خلا کو کم کیا ہے، تاکہ طلباء دباؤ کے باوجود کامیاب ہو سکیں۔

اس پروگرام کی شمولیت پسندی، ڈیجیٹل رسائی، اور جدید طریقۂ کار اس کی مسلسل کامیابی کو یقینی بناتے ہیں، جو ہندوستان میں طلباء کی شمولیت کا ایک سنگِ میل بن چکا ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ، پی پی سی یہ پیغام مضبوط کرتا ہے کہ امتحانات کسی اختتام کا نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہیں!

حوالہ جات

Annual report 2023-24 to 2018-19. https://www.education.gov.in/documents_reports?field_documents_reports_tid=All&field_documents_reports_category_tid=All&title=&page=1

https://innovateindia1.mygov.in/#skip-main

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2092794

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2000010

https://pib.gov.in/Pressreleaseshare.aspx?PRID=1561793

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2100184

Click here to download PDF

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6299


(Release ID: 2101121) Visitor Counter : 136