وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

’’ویوز 2025 'ریل میکنگ‘چیلنج کے لیے 20 ممالک اور بھارت کے مختلف حصوں سے 3,300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں‘‘


’’ڈیجیٹل ریلز سے عالمی معاہدوں تک: فاتحین کو بے مثال رسائی اور شناخت حاصل ہوگی؛ فائنلسٹس وزارت کی سرپرستی کے ساتھ عالمی سطح پر مقابلہ کریں گے‘‘

ریلس میں وکست بھارت کے موضوعات ، بھارت کی موجودہ تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے’انڈیا @ 2047‘کی عکاسی کی گئی ہے

’ ملک کی ترقی  کے نظریئے  اور اختراع کے اظہار کے ذریعے بھارت کے  جدت ترازی کے سفر کو پیش کیاجائے گا ؛ اندراج کی آخری تاریخ  15 مارچ 2025 ہے‘

Posted On: 05 FEB 2025 3:25PM by PIB Delhi

ورلڈ آڈیو ویژول اور انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 میں ’ریل میکنگ‘چیلنج کو زبردست ردعمل ملا ہے، جس میں بھارت اور 20 ممالک سے 3,379 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔‘

کریئیٹ ان انڈیا

ویوز 2025 کے تحت شروع ہونے والا یہ مقابلہ بھارت کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کو اجاگر کرتا ہے جو میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کا مرکز بن رہا ہے، اور ساتھ ہی ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اختراع کاروں پر مبنی معیشت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مقابلہ حکومتِ ہند کے ’کریئیٹ ان انڈیا‘ ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو ملک اور اس کے باہر سے ٹیلنٹ کو بااختیار بناتا ہے۔

مقابلے میں افغانستان، البانیہ، امریکہ، اینڈورا، اینٹیگوا اور باربوڈا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور جرمنی جیسے ممالک سے نمایاں بین الاقوامی شرکت دیکھی گئی ہے۔ یہ عالمی پہنچ بھارت کے تخلیقی شعبے کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ویوز کی عالمی سطح پر مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کشش کو اجاگر کرتا ہے۔

توانگ سے پورٹ بلیئر تک: ملک بھر میں قصہ گوئی میں خاطر خواہ اضافہ

ملک بھر میں، اس چیلنج میں بھارت کے مختلف اور دور دراز علاقوں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں توانگ (اروناچل پردیش)، ڈیماپور (نگالینڈ)، کرگل (لداخ)، لہ (لداخ)، شوپیاں (کشمیر)، پورٹ بلیئر (انڈمان و نکوبار جزائر)، ٹیلیامورا (تریپورہ)، کاکسرگوڈ (کیرالہ) اور گنگٹوک (سکم) شامل ہیں۔ چھوٹے شہروں اور ابھرتے ہوئے تخلیقی مراکز سے ویوز کے ’ریل میکنگ‘ چیلنج کو ملنے والا زبردست ردعمل ،بھارت کی  قصہ گوئی سنانے کی روایات اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے ایکو نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

چیلنج کے تحت، 20 سال سے زائد عمر کے شرکاء کو ’ویکسِت بھارت‘ جیسے موضوعات پر ریلز بنانی ہیں، جن میں بھارت کی موجودہ تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے ’انڈیا @ 2047‘کو نمایاں کیا گیا ہو ،جو ملک کی ان شعبوں میں مستقبل کی ترقی کے تصور کو  ظاہرکرتا ہے۔ یہ موضوعات کہانی سنانے والوں کو بھارت کے اختراعی سفر کو 30-60 سیکنڈ کے مختصر فلموں کے ذریعے پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی تخلیقیت اور ملک کی ترقی کے لیے وژن کو اجاگر کرتے ہیں۔

ریل میکنگ چیلنج کے فاتحین کو خصوصی مواقع حاصل ہوں گے، جن میں شامل ہیں:

  • میں میٹا کی میزبانی میں ایک تقریب کا دعوت نامہ اور   2025میں ایک ریلز ماسٹرکلاس
  • ویوز 2025 تک تمام اخراجات کی ادائیگی کے ساتھ رسائی، جہاں ان کی عزت افزائی کی جائے گی
  • فائنلسٹس کے لیے وزارت کی مدد، تاکہ وہ بین الاقوامی سطح کے مواد تخلیق کرنے والوں کے مقابلوں میں شرکت کر سکیں
  • فاتح ریلز کو سرکردہ ویوز ہال آف فیم میں، ویوز کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘

ویوز  2025 ،وزیر اعظم، جناب نریندر مودی کے ویژن اور مشن سے تحریک لیتا ہے ،تاکہ بھارت کی تخلیقی طاقت کو ایک نئی عالمی شناخت فراہم کی جا سکے اور بھارت کو میڈیا، انٹرٹینمنٹ،اور مواد کی تخلیق کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر قائم کیا جا سکے۔ یہ سمٹ صنعتکاروں،  متعلقہ فریقوں اور اختراع کاروں کا  یکجا ہونے کا موقع فراہم کرے گی ، تاکہ ابھرتے ہوئے رجحانات پر بات چیت کی جا سکے، تعاون کو فروغ دیا جا سکے، بھارت کے تخلیقی ایکو نظام کو اجاگر کیا جا سکے اور وزیر اعظم کے ویژن ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ کو عملی شکل دی جا سکے۔

ریل میکنگ چیلنج  میں اب تک بھارت کے تقریباً تمام حصوں اور 20 دوسرے ممالک سے شرکت  سے  ، بھارت کے متنوع اور متحرک قصہ گوئی کے منظر نامے کا عکاسی ہوتی ہے، جو عالمی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت میں بھارت کی طاقتور حیثیت کو مستحکم کرتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: https://wavesindia.org/challenges-2025

………………………………..

 

UN. NO: 6120

ش۔ح۔ا   ع خ۔ص ج


(Release ID: 2100030) Visitor Counter : 25