وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے عزت مأب جناب بارٹ ڈی ویور کو بیلجیم کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی
Posted On:
04 FEB 2025 9:00AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مأب جناب بارٹ ڈی ویور کوبیلجیم کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے بھارت -بیلجیم تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی معاملات پر تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے اعتماد کا اظہار کیا ۔
انہوں نےایکس پوسٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘وزیر اعظم @Bart_DeWever کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد۔ میں بھارت-بیلجیم تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی معاملات پر اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔ آپ کی آئندہ مدت کار کے لیے نیک خواہشات ۔ ’’
--------------------
U.No:6020
ش ح۔ف ا ۔ ص ج
(Release ID: 2099386)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada