وزیراعظم کا دفتر
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر جمہوریہ کا آج کا خطاب وکست بھارت کی تعمیر کیلئےہمارے ملک کی راہ کا ایک واضح خاکہ ہے: وزیر اعظم
ان کا خطاب ایک ایسے بھارت کے وژن کو سموتا ہے جہاں نوجوانوں کے پاس پھلنے پھولنے کے بہترین مواقع ہیں: وزیر اعظم
Posted On:
31 JAN 2025 2:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے عزت مآب صدر جمہوریہ کے خطاب کی تعریف کی ہے اور اسے وکست بھارت کی تعمیر کی طرفبھارت کے سفر کے لیے ایک جامع وژن قرار دیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ عزت مآب صدر نے تمام شعبوں میں کلیدی پہل کو اجاگر کیا اور ہمہ گیر ترقی کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب مودی نےکہا کہ صدر جمہوریہ کے خطاب نے ایک ایسے بھارت کے وژن کو شامل کیا جہاں نوجوانوں کو پھلنے پھولنے کے بہترین مواقع میسر ہوں۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ عزت مآب صدر کی تقریر نے گزشتہ دہائی میں ہماری قوم کی اجتماعی کامیابیوں کا بھی خوبصورتی سے خلاصہ کیا اور ہماری مستقبل کی امنگوں کا احاطہ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے راشٹرپتی جی کا آج کا خطاب وکست بھارت کی تعمیر کی طرف ہمارے ملک کے راستے کا ایک واضح خاکہ تھا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اقدامات پر روشنی ڈالی اور ہمہ گیر ترقی کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کے خطاب نے ایک ایسےبھارت کے وژن کو سمیٹ دیا جہاں نوجوانوں کو پھلنے پھولنے کے بہترین مواقع میسر ہوں۔ خطاب میں ان اہداف کے حصول کے لیے متاثر کن روڈ میپ بھی شامل تھے جو ہم نے اتحاد اور عزم کے جذبے کے ساتھ طے کیے ہیں۔
عزت مآب صدر جمہوریہ کی تقریر نے گزشتہ دہائی میں ہماری قوم کی اجتماعی کامیابیوں کا بھی خوبصورتی سے خلاصہ کیا اور ہماری مستقبل کی امنگوں کا احاطہ کیا۔ اس خطاب میں اقتصادی اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال میں پیشرفت، تعلیم، قابل تجدید توانائی، دیہی ترقی، کاروبار، خلا اور بہت کچھ شامل تھا۔
***
(ش ح۔اص)
UR No. 5864
(Release ID: 2097968)
Visitor Counter : 34
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam