وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے مہاکمبھ میلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کی مختلف میڈیا اکائیوں کے ذریعے کئے جا رہے کام کا جائزہ لیا


مہاکمبھ میلے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی نمائش ایک عوامی افادیت اور صارف دوست:جناب سنجے جاجو

جناب سنجے جاجو نے مہاکمبھ میلے میں قائم میڈیا سنٹر کا دورہ کیا اورصحافیوں سے بھی بات چیت کی

سکریٹری نے مہاکمبھ کو ڈیجیٹل بنانے میں پرسار بھارتی کے ذریعہ کئے گئے انتظامات کی بھی تعریف کی

Posted On: 23 JAN 2025 10:08PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے جمعرات کے روزکو مہاکمبھ میلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مختلف میڈیا یونٹس کےذریعہ کئے جا رہے کام کا مشاہدہ کیا۔ مرکزی سکریٹری نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ مہاکمبھ کے تریوینی مارگ پر نمائشی کمپلیکس میں ‘جن بھاگیداری سے جن کلیان’ پر ملٹی میڈیا نمائش اور گزشتہ 10 سالوں میں حکومت ہند کی کامیابیوں، پروگراموں، پالیسیوں اور اسکیموں کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NVXO.jpg

سکریٹری نے اس نمائش کو انتہائی صارف دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی جیسے دیوار، ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین وال، ہولوگرافک سلنڈر کے ساتھ تیار کردہ اینامورفک اور ملٹی میڈیا نمائش عام لوگوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں درست معلومات فراہم کررہی ہے۔

 

جناب سنجے جاجو نے مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں واقع میڈیا سنٹر کا دورہ کر کے یہاں صحافیوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیا سنٹر میں ورک اسٹیشنز پر بیٹھے صحافیوں سے بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HQWI.jpg

اس سے قبل سکریٹری نے مہا کمبھ میلہ کے علاقے کے سیکٹر 4 میں واقع دوردرشن اور آکاشوانی کے عارضی مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوردرشن اور آکاشوانی کے پروگراموں کے ذریعے ناظرین اور سامعین ٹیلی ویژن، موبائل اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے مہا کمبھ کی شان و شوکت اور مقدس لمحات سے آگاہ ہو رہے ہیں۔ سکریٹری نے کہا کہ اس کے لیے پرسار بھارتی نے ملٹی کیمرہ سیٹ اپ اور متعدد براہ راست نشریات گراموں کا انتظام کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003366H.jpg

انہوں نے کہا کہ خصوصی ایف ایم چینل کمبھوانی کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچائی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی ایف ایم ریڈیو کی نشریات کو مہا کمبھ کے عوامی خطاب سے جوڑ دیا گیا ہے جس سے عقیدت مندوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ مرکزی سکریٹری نے مہا کمبھ میلہ کے علاقے میں کام کر رہے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔

آئی اینڈ بی کے سکریٹری  نے کہا کہ 144 سال بعد منعقد ہونے والے اس خصوصی مہا کمبھ کوخاص بنانے کے لیے ہر کوئی تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ میں ملک بھر سے عقیدت مند آتے ہیں اور تمام اختلافات بھلا کر امن کی دعا کرتے ہیں۔ جناب جاجو نے کہا کہ مہا کمبھ کا ہمارے شاندار ثقافتی اثاثہ اور وراثت کو آگے بڑھانے میں بہت بڑا تعاون ہے۔

اپنے دورے کے دورانانہوں نے پبلکیشنز ڈویژن کے اسٹال کا بھی دورہ کیا، جہاں بال بھارتی میگزین کو دیکھ کر انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا اور اس کی مسلسل اشاعت  کے لیے تعریف کی۔

*****

(ش ح۔   م ع ن۔م ش)

UR-5573


(Release ID: 2095709) Visitor Counter : 24