امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے گہرے دکھ کے ساتھ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کا اعلان کیا  ہے


ان کے انتقال پر ہندوستان  بھر میں26اگست 2024 سے یکم جنوری 2025  تک سات روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا

آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات  سرکاری طور پرادا کی جائیں گی

Posted On: 27 DEC 2024 3:05AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے26 اگست 2024 کو نئی دہلی کے ایمس اسپتال میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کا گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کیا ہے۔

مرحوم کے احترام کے طور پر ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ26 اگست 204 سے یکم جنوری 2025 تک پورے ہندوستان میں سات دن کا سرکاری سوگ منایا جائے گا ۔ اس مدت کے دوران پورے ہندوستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جہاں اسے باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور سرکاری سوگ کے دوران کوئی سرکاری تفریحی تقریب نہیں ہوگی ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے دن  بیرون ملک ہندوستان کے تمام ہندوستانی مشنوں/ہائی کمیشنوں میں بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

******

ش ح۔ف ا ۔ ج ا

 (U: 4601)


(Release ID: 2088276) Visitor Counter : 36