وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بحریہ کے دن کے موقع پر بھارتی بحریہ کے جوانوں کو مبارکباد دی  

Posted On: 04 DEC 2024 10:06AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بحریہ کے دن  کے موقع پر بھارتی بحریہ کے بہادر اہلکاروں کو مبارکباد  دی  اور  ان کے بلند عزم  وحوصلہ کے لیے ان کی ستائش کی جو ہمارے ملک کی حفاظت، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بناتی ہے۔

وزیر اعظم جناب مودی نے ایکس  پر ا یک پوسٹ میں لکھا ہے :

بحریہ کے دن  کے موقع پر، ہم بھارتی بحریہ کے بہادر اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں جو بے مثال ہمت اور لگن کے ساتھ ہمارے سمندروں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ان کا  عزم  مصمم ہماری قوم کی حفاظت، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بناتا ہے۔ ہمیں بھارت کی مالا مال  سمندری تاریخ پر بھی فخر ہے۔

*******

 

 (ش ح۔  م م ع۔ ت ا)

UNO-3398


(Release ID: 2080456) Visitor Counter : 19