نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ’ کا اعلان کیا،یہ ایک نیاقومی یوتھ فیسٹول2025ہے
وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ نوجوانوں کے لیے اپنے خیالات اور وژن کو براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد موقع ہوگا: ڈاکٹر منڈاویہ
میرے بھارت پلیٹ فارم پر و کست بھارت چیلنج کی شروعات ہو گی ؛ ڈیجیٹل کوئز 25 نومبر 2024 کو کھلے گی
وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ نوجوانوں کی طاقت کا عظیم الشان جشن ہوگا۔ بھارت منڈپم میں3,000 باصلاحیت نوجوان ذہن جمع ہوں گے
Posted On:
18 NOV 2024 2:33PM by PIB Delhi
آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے قومی یوتھ فیسٹول (این وائی ایف ) 2025 کی تبدیلی کا دوبارہ تصور کرنے کا اعلان کیا۔ ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانے کے وزیر اعظم کے وژن کی نمائندگی کرتے ہوئے، نئے تصور کردہ مہوتسو کو ‘‘ وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ’’ کہا جائے گا۔ یہ متحرک پلیٹ فارم نوجوان ہندوستانیوں کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کے لئے اپنے خیالات اور وژن میں تعاون کے لئے بااختیار بنائے گا۔
وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے کلیدی مقاصد کا خاکہ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا،‘‘اس میلے کا مقصد نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنا اور ان کی پرورش و پرداخت کرنا ہے، اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ وکست بھارت کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ نوجوانوں کے لیےوزیر اعظم کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور ہندوستان کے مستقبل کے لیے اپنے خیالات پیش کرنے کے لئے ایک خوشگوار اور زندگی کا اہم موقع ہوگا، اس طرح کی کوششوں سےنوجوانوں کی سیاست اور شہری زندگی میں شمولیت میں اضافہ ہوگا۔’’
مرکزی وزیر نے اس سال کے وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سال کا تہوار سوچ سمجھ کر دو بڑے مقاصد کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ سب سے پہلے، سیاست میں نئے نوجوان لیڈروں کو لانے کے لیے، عزت مآب وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب کے دوران ان کے غیر سیاسی پس منظر کے حامل 1 لاکھ نوجوانوں کو ان شعبوں میں شامل کرنے کے مطالبے کا جواب دینا۔ قومی یوتھ فیسٹیول کو قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ نوجوان صلاحیتوں کی شناخت اور پروان چڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے تحت ان نوجوان ذہنوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خیالات اور وژن کو ایک وکست بھارت کے لیے براہ راست وزیر اعظم کے سامنے پیش کریں۔
دوسرے ایک شفاف اور جمہوری اقدار پر مبنی انتخاب کے نظام کے ذریعے وکست بھارت کے لیے نوجوانوں کی بامعنی شراکت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کی توسیع اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اگلی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے تمام اہل نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی مکالمے میں حصہ لیں، اور حکومت کی جانب سے وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی نوجوان طاقت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وکست بھارت چیلنج کا تعارف: چار مراحل کا مقابلہ
وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ ، نیشنل یوتھ فیسٹیول کا ایک نیا تصور ہے جس میں وکست بھارت کےچیلنجز کوپیش کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کی شرکت کو متاثر کرنے کے لیے چار مرحلوں کا مقابلہ ہے۔ چیلنج مندرجہ ذیل بنیادوں پر آگے بڑھتا ہے:
- پہلا مرحلہ : وکست بھارت کوئز
ایک فرد (15-29 سال کی عمر) 25 نومبر 2024 سے 5 دسمبر 2024 کے درمیان میرا یوتھ انڈیا ( مائی بھارت) کے پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والی ڈیجیٹل کوئز میں حصہ لے گا تاکہ شرکاء کے علم اور ہندوستان کی تاریخی کامیابیوں کے بارے میں آگاہی کی جانچ اور شناخت کی جا سکے۔
- دوسرا مرحملہ : مضمون/بلاگ نویسی
پچھلے راؤنڈ کے جیتنے والے تقریباً 10 شناخت شدہ موضوعات جیسے‘وکست بھارت کے لیے ٹیکنالوجی’، 'وکست بھارت کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا’ قومی ترقی کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مضامین قلمبند کر یں گے۔ یہ مقابلہ مائی بھارت پلیٹ فارم پر بھی منعقد کیا جائے گا۔
- تیسرا مرحلہ : وکست بھارت ویژن پچ ڈیک– ریاستی سطح کی پیشکش
دوسرے راؤنڈمیں کوالیفائی کرنے والے شرکاء ریاستی سطح پر اپنے منتخب کردہ موضوعات پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ ان پیشکشوں کے ذریعے، ہر ریاست قومی سطح کے لیے شرکاء کو منتخب کرنے کے لیے مقابلوں کی میزبانی کے ذریعے شناخت شدہ موضوعات پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے گی۔
- چوتھا مرحلہ : بھارت منڈپم میں وکست بھارت نیشنل چیمپئن شپ
مختلف تھیم پر مبنی ریاستی سطح کی ٹیمیں 11 سے 12 جنوری 2025 کو نیشنل یوتھ فیسٹول میں مقابلہ میں شامل ہوں گی، اور جیتنے والی ٹیمیں ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سامنے وکست بھارت کے لیے اپنے وژن اور خیالات پیش کریں گی۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ – نیشنل یوتھ فیسٹول 2025 تین الگ الگ عمودی حصوں سے منتخب نوجوانوں کی ایک متحرک اسمبلی بلائے گا۔ پہلے گروپ میں نئے اعلان کردہ وکست بھارت چیلنجز کے شرکاء شامل ہیں۔ دوسرے گروپ میں ضلع اور ریاستی سطح کے یوتھ فیسٹول سے ابھرنے والے باصلاحیت نوجوان شامل ہیں، جہاں وہ مختلف زمروں میں حصہ لیں گے۔ جیسے پینٹنگ، سائنس نمائش، ثقافتی پرفارمنس، تقریری مقابلہ وغیرہ۔ تیسرے گروپ میں کاروباری، کھیل، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں علمبردار اور نوجوان آئیکن شامل ہوں گے۔
مجموعی طور پر، 11-12 جنوری 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہونے والے قومی پروگرام کے لیے ان شعبوں کے ذریعے تقریباً 3,000 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کی دیگر اہم جھلکیاں - 2025نیشنل یوتھ فیسٹول
وکست بھارت ہنگ لیڈرز ڈائیلاگ میں وکست بھارت چیلنج کے ساتھ ساتھ کئی قابلِ ذکر جھلکیاں پیش کی جائیں گی:
.1وکست بھارت نمائش: اس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کی جانب سے نوجوانوں پر مرکوز اقدامات پیش کیے جائیں گے، جو نوجوان شرکاء کے لیے ہندوستان کے ترقیاتی وژن کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم پیش کرے گا۔ اس میں ریاستی نمائشیں، تعلیم، ہنر مندی کی ترقی، اور صنعت کاری میں نوجوانوں پر مرکوز منصوبوں کو اجاگر کرنا، اور وزارت کی نمائشیں شامل ہوں گی، جہاں وزارتیں پرچم بردار پروگراموں اور نوجوانوں کے لیے قیادت، سماجی اثرات، اور اختراع کے مواقع کی نمائش کریں گی۔
.2مکمل سیشن: اس میں نوجوانوں کے ساتھ انٹرایکٹو مکالمے اور ورکشاپس میں شامل ممتاز قومی اور عالمی شخصیات پیش ہوں گی، جو انہیں خیالات کے تبادلے، بصیرت حاصل کرنے، اور متاثر کن شخصیات سے براہ راست سیکھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔
.3ہندوستان کے ورثے کا جشن: اس تہوار میں ایک ثقافتی جزو بھی شامل ہوگا، جس میں ‘‘وکاس بھی، وراثت بھی’’ کے وسیع تر وژن کے حصے کے طور پر پیش کش اور نمائش کے ذریعے جو ہندوستان کی روایات کی ایک زندہ مثال کے ساتھ جشن کی رونق اور جوش کو دوبالا کرے گا ، یہ ثقافتی پروگرام ہندوستانی ریاستوں میں پھیل جائے گا، جس کے نتیجے میں پورے ملک سے لوگ اس جشن میں شامل ہو کر اس سے لطف اندوز ہوں گے ۔
ہندوستان کے نوجوانوں کو ایک وکست بھارت کے لیے بااختیار بنانا
وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ ایک تہوار سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے - یہ ہندوستان کے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے سفر میں فعال شراکت داروں کے طور پر بااختیار بنانے کی تحریک ہے۔ وکست بھارت چیلنج جیسے اقدامات کے ذریعے، یہ نوجوان ذہنوں کے لیے اپنے خیالات کو ظاہر کرنے، فکری رہنماؤں کے ساتھ مشغول ہونے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے میں تعاون کرنے کے لیے ایک تبدیلی کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ – نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 سے متعلق تمام تفصیلات مائی بھارت پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in/) پر دستیاب کرائی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U:2584)
(Release ID: 2074306)
Visitor Counter : 25
Read this release in:
Assamese
,
Odia
,
Telugu
,
English
,
Khasi
,
Nepali
,
Hindi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam