وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کی جانب سے دیوالی فیسٹیول کے افتتا ح پر خوشی کا اظہار کیا
Posted On:
30 OCT 2024 9:38PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کی جانب سے دیوالی فیسٹیول کے افتتاح پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا نے آج، پہورات، لٹل انڈیا، بنکاک میں ایک شاندار تھائی لینڈ دیوالی فیسٹیول 2024 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نےتھائی لینڈ دیوالی فیسٹیول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم کا کہنا ہے کہ اس سے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ثقافتی رشتے گہرے ہوں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کی اس کوشش سے خوش ہوں۔ حیرت انگیز تھائی لینڈ دیوالی فیسٹیول کے لیے میری نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ثقافتی رشتوں کو مزید گہرا کرے۔’’
@ingshin
*****
ش ح۔ ام ۔
(U:1961)
(Release ID: 2069806)
Visitor Counter : 30
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam