صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صدرجمہوریہ ہند نے ’صاف اور صحت مند معاشرے کے لیے روحانیت‘ کے موضوع پر عالمی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 04 OCT 2024 11:36AM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 اکتوبر، 2024) کو راجستھان کے ماؤنٹ آبو میں پرجاپتا برہما کماری  ایشوریہ وشو ودیالیہ کے زیر اہتمام ’صاف اور صحت مند معاشرے کے لیے روحانیت‘ پر ایک عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentphoto041020241AS1_4542FASH.JPG

 

اس موقع پر صدرجمہوریہ نے کہا کہ روحانیت کا مطلب مذہبی ہونا یا دنیاوی کاموں کو ترک کرنا نہیں ہے۔ روحانیت کا مطلب اندر کی طاقت کو پہچاننا اور طرز عمل اور خیالات میں پاکیزگی لانا ہے۔ خیالات اور اعمال میں پاکیزگی زندگی کے ہر شعبے میں توازن اور امن لانے کا ذریعہ ہے اور صحت مند اور صاف ستھرا معاشرہ بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentphoto041020242AS1_4567F2I3.JPG

 

صدرجمہوریہ نے کہا کہ جسمانی، ذہنی اور روحانی صفائی صحت مند زندگی کی کلید ہے۔ ہمیں صرف ظاہری صفائی پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ ذہنی اور روحانی طور پر بھی پاک ہونا چاہیے۔ کلی صحت ایک صاف ذہنیت پر مبنی ہے۔جذباتی اور ذہنی صحت کا دارومدار صحیح سوچ پر ہے کیونکہ خیالات ہی الفاظ اور رویے کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے سے پہلے ہمیں اپنے اندر جھانکنا چاہیے۔خود کو کسی اور کے حالات میں ڈال کر، ہم صحیح رائے قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentphoto041020243AS1_4533WAFJ.JPG

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ روحانیت نہ صرف ذاتی ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ جب ہم اپنے اندر کی پاکیزگی کو پہچانیں گے تب ہی ہم ایک صحت مند اور پرامن معاشرے کے قیام میں اپناتعاون دے سکیں گے۔ روحانیت معاشرے اور زمین سے متعلق بہت سے مسائل ، جیسے پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ، اور سماجی انصاف کو طاقت دیتی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentphoto041020244GSR_4916J0N9.JPG

 

صدرجمہوریہ  نے کہا کہ مادیت ہمیں لمحاتی جسمانی اور ذہنی آسودگی دیتی ہے جسے ہم حقیقی خوشی سمجھتے ہیں اور اس سے وابستہ ہو جاتے ہیں۔ یہی لگاؤ ​​ہماری بے اطمینانی اور اداسی کی وجہ بن جاتا ہے۔ دوسری طرف، روحانیت ہمیں اپنے آپ کو جاننے، اپنے باطن کو پہچاننے کی اجازت دیتی ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج کی دنیا میں امن اور اتحاد کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ صرف اس صورت میں جب ہم پرامن ہیں، ہم دوسروں کے لیے ہمدردی اور محبت محسوس کر سکتے ہیں۔ یوگا کی تعلیمات اور برہما کماری جیسے روحانی اداروں سے ہمیں اندرونی سکون کا تجربہ ہوتا ہے۔ یہ امن نہ صرف ہمارے اندر بلکہ پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

 

********

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.847



(Release ID: 2061901) Visitor Counter : 24