وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

Posted On: 03 OCT 2024 10:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کے کابینہ کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:

’’مجھے بے حد خوشی ہے کہ مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد آسامی کو اب کلاسیکی زبان کا درجہ مل جائے گا۔ آسامی ثقافت صدیوں میں پروان چڑھی ہے، اور اس نے ہمیں ایک بھرپور ادبی روایت دی ہے۔ دعا ہے کہ یہ زبان آنے والے وقتوں میں اور بھی مقبول ہو۔ میری  جانب سےمبارکباد۔‘‘

’’میں بہت خوش ہوں کہ عظیم بنگالی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے، خاص طور پر درگا پوجا کے موقع پر۔ بنگالی ادب نے برسوں سے لاتعداد لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ میں اس پر پوری دنیا کے تمام بنگالی بولنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

’’مراٹھی ہندوستان کا فخر ہے۔

اس غیر معمولی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ ملنے پر مبارکباد۔ یہ اعزاز ہماری قوم کی تاریخ میں مراٹھی کی بھرپور ثقافتی شراکت کا اعتراف کرتا ہے۔ مراٹھی ہمیشہ ہندوستانی ورثے کی بنیاد رہی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ کلاسیکی زبان کی حیثیت کے ساتھ، بہت سے لوگوں کو  اسے سیکھنے کے لیے  ترغیب ملے گی ۔‘‘

’’پالی اور پراکرت ہندوستان کی ثقافت کی جڑ ہیں۔ یہ روحانیت،حکمت اور فلسفے کی زبانیں ہیں۔ وہ اپنی ادبی روایات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ کلاسیکی زبانوں کے طور پر ان کی پہچان ہندوستانی فکر، ثقافت اور تاریخ پر ان کے لازوال اثرات کا احترام کرتی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ انہیں کلاسیکی زبانوں کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق کابینہ کے فیصلے کے بعد، زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے بارے میں جاننے کے لیے  تحریک حاصل کریں گے۔ یہ واقعی ایک خوشی کا لمحہ ہے!‘‘

***************

ش ح ۔  ش  ت  ۔م ش

U. No.835



(Release ID: 2061858) Visitor Counter : 10