وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا


تقریباً 550 اضلاع کے 63000 قبائلی گاؤں کو فائدہ پہنچانے کے لیے دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز

40 ایکلویہ اسکولوں کا افتتاح کیا اور 25 ایکلویہ اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا

پی ایم- جن من کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

"آج کے منصوبے قبائلی معاشرے کے تئیں حکومت کی ترجیح کا ثبوت
ہیں"

Posted On: 02 OCT 2024 3:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا، 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں  (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا اور 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا، اور پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیاہ مہا ابھیان (پی ایم-جن من ) کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے ترقیاتی سفر کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور سینکڑوں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے لیے چند دن پہلے جمشید پور کے دورے کو یاد کیا۔ جناب مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت جھارکھنڈ کے ہزاروں غریبوں کو پکے مکان دینے کا ذکر کیا۔ 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے اور بہبود سے متعلق آج کے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قبائلی برادریوں کے تئیں حکومت کی ترجیح کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج کے پروجیکٹوں کے لیے جھارکھنڈ اور ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

مہاتما گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی بہبود کے تئیں ان کا وژن اور نظریات ہندوستان کا سرمایہ ہیں۔ مہاتما گاندھی کا خیال تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان تبھی ترقی کر سکتا ہے جب قبائلی معاشرے تیز رفتاری سے ترقی کریں۔ جناب مودی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت قبائلی ترقی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے اور آج دھرتی آبا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان شروع کرنے کا ذکر کیا ،جہاں تقریباً 550 اضلاع میں تقریباً 80,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 63,000 قبائلی اکثریتی گاؤں کو ترقی دی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ ان قبائلی اکثریتی گاؤں میں سماجی و اقتصادی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا اور اس کے فوائد ملک کے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی بھائیوں اور بہنوں تک پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا، "جھارکھنڈ کے قبائلی سماج کو بھی اس سے بہت فائدہ پہنچے گا" ۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دھرتی آبا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز بھگوان برسا منڈا کی سرزمین سے کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی یاد کیا کہ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر، پی ایم-جن من ​​یوجنا جھارکھنڈ سے شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 نومبر 2024 کو جنجاتی گورو دیوس پر، ہندوستان پی ایم-جن من ​​یوجنا کی پہلی سالگرہ منائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم-جن من ​​یوجنا کے ذریعہ ترقی کے ثمرات ملک کے ان قبائلی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں جو پیچھے رہ گئے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ پی ایم-جن من ​​یوجنا کے تحت آج تقریباً 1350 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس  اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہائی پسماندہ قبائلی علاقوں میں بہتر زندگی کے لیے تعلیم، صحت اور سڑکیں جیسی سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔

جھارکھنڈ میں پی ایم جن من یوجنا کی اپنے پہلے سال میں ہی متعدد کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 950 سے زیادہ انتہائی پسماندہ دیہاتوں میں ہر گھر تک پانی پہنچانے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں 35 وندھن وکاس کیندروں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے دور دراز  کے قبائلی علاقوں کو موبائل کنیکٹیویٹی سے جوڑنے کے لیے کیے جانے والے کام پر بھی روشنی ڈالی جو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرکے قبائلی معاشرے کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی معاشرہ تب ترقی کرے گا جب قبائلی نوجوانوں کو تعلیم اور مواقع ملیں گے۔ اس کے لیے جناب مودی نے کہا، حکومت قبائلی علاقوں میں ایکلویہ رہائشی اسکولوں کی تعمیر کی مہم میں مصروف ہے۔ 40 ایکلویہ رہائشی اسکولوں کے افتتاح اور آج 25 نئے اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایکلویہ اسکولوں کو تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہونا چاہیے اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہر اسکول کا بجٹ تقریباً دوگنا کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جب درست کوششیں کی جائیں تو مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ قبائلی نوجوان آگے بڑھیں گے اور ان کی صلاحیتوں سے ملک مستفید ہوگا۔

اس موقع پر جھارکھنڈ کے گورنر جناب سنتوش گنگوار اور قبائلی امور کے وزیر جناب جوال اورم  اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

پس منظر

ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم نے 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کل لاگت کے ساتھ دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا۔ یہ ابھیان تقریباً 63,000 گاؤں کا احاطہ کرے گا جس سے 549 اضلاع اور 30 ​​ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,740 بلاکوں  کے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کا مقصد مختلف 17 وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں کے ذریعہ نافذ کردہ 25 مداخلتوں کے ذریعہ سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے۔

قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نے 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں  (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا اور 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے  مہا ابھیان (پی ایم-جن من ) کے تحت 1360 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 1380 کلومیٹر سے زیادہ سڑک، 120 آنگن واڑی، 250 کثیر مقصدی مراکز اور 10 اسکول ہاسٹل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پی ایم -جن من کے تحت تاریخی کامیابیوں کی ایک سیریز کی بھی نقاب کشائی کی، جس میں تقریباً 3,000 دیہاتوں میں 75,800 سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، 275 موبائل میڈیکل یونٹ کا آپریشنل کرنا، 500 اینٹوں کے مرکز کا قیام، ون دھن وکاس کیندر اور 5,550 سے زیادہ پی وی ٹی جی دیہاتوں کا 'نل سے جل' کے ساتھ تکمیل شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  (

749



(Release ID: 2061133) Visitor Counter : 18