کابینہ
کابینہ نےایک ساتھ انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات قبول کیں
Posted On:
18 SEP 2024 4:26PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک ساتھ انتخابات سے متعلق تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کر لیا ہے۔
ایک ساتھ انتخابات: اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات
- 1951 سے 1967 کے درمیان انتخابات ایک ساتھ ہوتے رہے ہیں۔
- لاء کمیشن: 170 ویں رپورٹ (1999): پانچ سالوں میں لوک سبھا اور تمام قانون ساز اسمبلیوں کے لیے ایک الیکشن۔
- پارلیمانی کمیٹی کی 79ویں رپورٹ (2015): دو مرحلوں میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے طریقے تجویز کئے ۔
- جناب رام ناتھ کووند کی زیر صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں اور ماہرین سمیت وسیع میدان عمل کے تمام شراکت داروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر مشاورت کی۔
- رپورٹ آن لائن دستیاب ہے : https://onoe.gov.in
- وسیع رد عمل سے ظاہر ہے کہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات کو بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہے۔
سفارشات اور آگے کا راستہ
- دو مراحل میں نفاذ۔
- پہلے مرحلے میں: لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانا۔
- دوسرے مرحلے میں: عام انتخابات کے 100 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات (پنچایت اور بلدیاتی) منعقد کرانا۔
- تمام انتخابات کے لیے مشترکہ انتخابی فہرست۔
- ملک بھر میں تفصیلی تبادلہ خیال کا آغاز کرنا۔
- نفاذ کے لئے ایک گروپ تشکیل دینا۔
************
U.No:075
ش ح۔م ش۔ق ر
(Release ID: 2056143)
Visitor Counter : 155
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Nepali
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam