وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن 18 ستمبر 2024 کو این پی ایس وتسالیہ اسکیم کا آغاز کریں گی
نئی دہلی میں منعقد تقریب سے تقریباً 75 مقامات ورچوؤل وسیلے سے جڑیں گے
بچوں کے لئے ادائگی کرنے والے پی آر اے این کارڈ کے ساتھ این پی ایس وتسلیہ میں میں شامل ہوں گے
این پی ایس وتسلیہ نے بچوں کے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ابتدائی آغاز کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو اجاگر کیا
Posted On:
16 SEP 2024 5:38PM by PIB Delhi
جیسا کہ مرکزی بجٹ 2024-25 میں اعلان کیا گیا ہے، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 18 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں این پی ایس وتسلیہ اسکیم کا آغاز کریں گی۔ افتتاح میں اسکول کے بچے بھی شرکت کریں گے۔
مرکزی وزیر خزانہ این پی ایس وتسلیہ کو سبسکرائب کرنے، اسکیم کا بروشر جاری کرنے اور نئے نابالغ صارفین کو مستقل ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ نمبر (پی آر اے این ) کارڈ تقسیم کرنے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کریں گے۔
نئی دہلی میں اس کے آغاز کے تحت، ملک بھر میں تقریباً 75 مقامات پر این پی ایس وتسالیہ پروگرام بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔ دیگر مقامات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شامل ہوں گے اور پی آر اے این سبسکرپشن بھی اس مقام پر نئے چھوٹے صارفین کو تقسیم کیے جائیں گے۔
این پی ایس وتسلیہ والدین کو پنشن اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کی بچت کے ساتھ ساتھ طویل مدتی دولت کو یقینی بنانے کی اجازت دے گا۔ این پی ایس وتسلیہ لچکدار شراکت اور سرمایہ کاری کے اختیارات پیش کرتا ہے، جو والدین کو بچے کے نام پر سالانہ 1,000 روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے یہ تمام معاشی پس منظر والے خاندانوں کے لیے قابل رسائی ہے۔
یہ نئی پہل بچوں کے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے، جو ہندوستان کے پنشن نظام میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ اسکیم پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے ) کے تحت چلائی جائے گی۔
این پی ایس وتسلیہ کا آغاز طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی اور سبھی کے لیے سیکورٹی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو مالی طور پر زیادہ محفوظ اور خود مختار بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10983)
(Release ID: 2055442)
Visitor Counter : 68
Read this release in:
Telugu
,
Odia
,
Bengali
,
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Nepali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam