امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں14سی کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے اور سائبر جرائم سے تحفظ کے لیے کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے


وزیر داخلہ سائبر دھوکہ دہی کی روک تھام کے مرکز(سی ایف ایم سی) کو ملک کے نام وقف کریں گے اور سمنویہ پلیٹ فارم (مشترکہ سائبر جرائم تحقیقاتی سہولتی نظام) کا آغاز کریں گے

جناب امت شاہ ‘سائبر کمانڈوز’ پروگرام اور مشتبہ رجسٹری کا بھی افتتاح کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں یہ اقدامات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘سائبر محفوظ بھارت’ کے وژن کو حاصل کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے

Posted On: 09 SEP 2024 6:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ منگل 10 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں14 سی کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے اور سائبر جرائم سے تحفظ کے لیے کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے۔

وزیر داخلہ سائبر دھوکہ دہی کے روک تھام کے مرکز(سی ایف ایم سی) کو ملک کے نام وقف کریں گے۔سی ایف ایم سی نئی دہلی میں ہندوستانی سائبر جرایم تال میل مرکز (14 سی) میں بڑے بینکوں، مالیاتی ثالثی اداروں، ادائیگی جمع کرنے والوں، ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای ایز) کے نمائندوں کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ وہ آن لائن مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی اور بغیر کسی رکاوٹ کے تعاون کے لیے مل کر کام کریں گے۔سی ایف ایم سی قانون کے نفاذ میں‘‘ امداد باہمی پر مبنی وفاقیت ’’ کی مثال کے طور پر کام کرے گا۔

جناب امت شاہ سمنویہ پلیٹ فارم (مشترکہ سائبر جرائم تحقیقاتی سہولتی نظام ) کا آغاز کریں گے۔یہ نظام سائبرجرائم، اعدادو شمار کے تبادلے ، جرائم کی نقشہ سازی، ڈیٹا اینالیٹکس، ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے تعاون اور تال میل پلیٹ فارم کے ڈیٹا  خزینہ کے لیے سمنویہ پلیٹ فارم نامی ایک ویب پر مبنی ماڈیول ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر‘سائبر کمانڈوز’ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی پولیس تنظیموں(سی پی او) میں تربیت یافتہ‘سائبر کمانڈوز’ کا ایک خصوصی شعبہ  قائم کیا جائے گا، تاکہ ملک میں سائبر سیکورٹی کے منظرنامے کے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ تربیت یافتہ سائبر کمانڈوز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی ایجنسیوں کی ڈیجیٹل جگہ کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

جناب امت شاہ مشتبہ رجسٹری کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر بینکوں اور مالیاتی ثالثوں کے ساتھ مل کر مالیاتی ایکو سسٹم کی دھوکہ دہی خطرےکے بندوبست کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف شناخت کنندگان کی ایک مشتبہ رجسٹری قومی سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی)کی بنیاد پر بنائی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں یہ اقدامات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘سائبر محفوظ بھارت’ کے وژن کو حاصل کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ بھارتی سائبر جرائم تال میل مرکز(14سی) 5اکتوبر 2018  کو مرکزی سیکٹرکی اسکیم کے تحت وزارت داخلہ کے سائبر اور اطلاعاتی سیکورٹی ڈویژن(سی آئی ایس ڈویژن)کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں سائبرجرائم سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک قومی سطح کا رابطہ مرکز قائم کرنا تھا۔14 سی کا مقصد قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور سائبر جرائم سے نمٹنے والے مختلف فریقوں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ 10 جنوری 2020 کو، نئی دہلی میں14 سی ہیڈکوارٹرزکا افتتاح کیا گیا اور اسے  ملک کے لیے وقف کیا گیا۔ایک مستقل ادارہ جاتی شکل دینے اور اسکیم کے مرحلے کے دوران حاصل کردہ سیکھنے کے لیے، یکم جولائی 2024 سے14 سی کو وزارت داخلہ کے تحت منسلک دفتر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب بندی سنجے کمار، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر آئی بی، اسپیشل سکریٹری (داخلی سلامتی)، چیف سکریٹریز اور ہندوستان کی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پیز/سینئر پولیس افسران، مختلف سرکاری اداروں کے افسران، مختلف بینکوں/مالی ثالثوں، مالیاتی ٹیکنالوجی ، میڈیا، سائبر کمانڈوز، این سی سی اور این ایس ایس کیڈٹس کے سینئر عہدیدار بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ پروگرام 10 ستمبر 2024 کو 11.30 بجے14 سی کے آفیشل یوٹیوب چینل سائبر دوست پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ م ع۔ن ع(

U.No 10703

 



(Release ID: 2053213) Visitor Counter : 20