خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

7ویں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 کے چھٹے دن تک 35 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 752 اضلاع سے 1.37 کروڑ سرگرمیاں رپورٹ کی گئیں


اب تک سب سے زیادہ تعاون کرنے والی ریاستوں میں بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں

وزارت تعلیم، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، وزارت ،دیہی ترقی کی وزارت آیوش کی وزارت اورپنچایتی راج سب سے زیادہ تعاون کرنے والی وزارتیں ہیں

Posted On: 07 SEP 2024 10:13AM by PIB Delhi

31 اگست 2024 کو مہاتما مندر، گاندھی نگر، گجرات میں شروع کئے گئے 7ویں راشٹریہ پوشن ماہ، بہتر حکمرانی کے لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انیمیا، ترقی کی نگرانی ، خوراک کی تکمیل، اور پوشن بھی پڑھائی بھی جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ مہم ایک پید ما کے نام پہل کے ذریعے ماحولیاتی پائیداری پر بھی زور دیتی ہے جس میں تمام آپریشنل 13.95 لاکھ آنگن واڑی مراکز میں شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Image

ملک گیر تقریبات کے چھٹے دن تک، 35 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 752 اضلاع سے 1.37 کروڑ سرگرمیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، گجرات، آندھرا پردیش اور اتر پردیش اب تک سب سے زیادہ امداد دینے والی ریاستوں میں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F1AQ.jpg

 

موضوعات  (یا کلیدی فوکس ایریاز) کے لحاظ سے، آج تک خون کی کمی پر 39 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں، گروتھ مانیٹرنگ پر 27 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں، خوراک کی تکمیل پر تقریباً 20 لاکھ سرگرمیاں، پوشن بھی پڑھائی بھی پر 18.5 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں اور ایک پیڑ ماں کے نام کے ذریعے ماحولیاتی استحکام پر 8 لاکھ سرگرمیاں کی جا چکی ہیں ۔ ایک اہم توجہ والے شعبوں میں سے ایک یعنی ٹیکنالوجی فار بیٹر گورننس نے ڈبلیو سی ڈی کے نامزد عہدیداروں کو 10 لاکھ سے زیادہ سرگرمیوں کو نشان زد کرنے کی ترغیب دی ہے جس کا مقصد بڑے پیمانے پر غذائیت کے اشارے اور پروگرامیٹک شعبوں کے موثر نفاذ اور نگرانی میں مدد کرنا ہے، جو آئی سی ٹی  ایپلیکیشن پوشن ٹریکر سے منسلک ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030RFW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ENUR.jpg

 

 

2018 میں ملک کے  پہلےغذائیت پر مبنی جن آندولن شروع ہونے کے بعد سے وزارتوں/محکموں کے ساتھ ہم آہنگی ہمیشہ سے ہی جن آندولن کا مرکز رہی ہے۔ آج تک، جاری پوشن ماہ میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والی وزاتوں میں  1.38 لاکھ سرگرمیوں کے ساتھ وزارت تعلیم (ایم او ای ) ، 1.17 لاکھ سرگرمیوں کے ساتھ وزارت صحت اور خاندانی ، 1.07 لاکھ سرگرمیوں کے ساتھ دیہی ترقی کی وزارت، 69 ہزار سرگرمیوں کے ساتھ آیوش کی وزارت ، اور64 لاکھ سرگرمیوں کے ساتھ پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) پوشن ماہ 2024 کے کسی نہ کسی موضوع کی حمایت میں شامل رہی ہے۔

ہر ایک موضوعاتی علاقوں کے خلاف نقشہ سازی کی گئی سرگرمیوں کے علاوہ، اگرچہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے دیگر حساسیت کی سرگرمیاں کرنے کے لیے آزاد ہیں جو ان کے مقامی ماحول  کے مطابق اور سازگار ہیں، اب تک کی سب سے زیادہ رپورٹ شدہ سرگرمیاں بچوں کے لیے خون کی کمی کے کیمپ، نوعمروں کے لیے خون کی کمی کیمپ ،لڑکیاں (14-18 سال)، گروتھ مانیٹرنگ پروموشن پر حساسیت کا سیشن، بچوں کے بڑھنے  کی پیمائش کی تصدیق، تولیدی عمر میں خواتین کے لیے خون کی کمی کا کیمپ، بچوں کے بڑھنے کی پیمائش کی تصدیق (ایس اے ایم /ایم اے ایم اسکریننگ)، تکمیلی خوراک پر سرگرمی/ کیمپ (6 ماہ میں محفوظ، مناسب اور مناسب خوراک کی تکمیل) ،شہری کچی آبادیوں پر مبنی انیمیا کیمپ کے ساتھ آؤٹ ریچ سرگرمیاں، مقامی کھانے کی اشیاء کے ذریعے خوراک کی تکمیل کی ترکیبیں پکانے کے بارے میں مظاہرہ سیشن، ایس ایچ جی ، این ایس ایس/این وائی کے  وغیرہ سے انیمیا سے متعلق آؤٹ ریچ سرگرمیاں، تکمیلی خوراک میں غذائی تنوع کے لیے بیداری کیمپ، شکشا چوپال خصوصی طور پر اے ڈبلیو سی ز میں ای سی سی ای  لرننگ کارنر کو فروغ دینے کے لیے، ایک پیڑ ماں کے نام  - ماحولیات کے تحفظ کے عہد کے ساتھ شجرکاری، ملک میں ہی  کھلونوں کو فروغ دینے والے کھیل پر مبنی سیکھنے پر بچوں اور والدین کے لیے مظاہرہ سیشن/سرگرمی، شہری کچی آبادیوں پر مبنی گروتھ پیمائش ڈرائیو (ایس اے ایم/ ایم اے ایم  اسکریننگ)، ٹائے اتھان  - ڈی آئی وائی / اے ڈبلیو ڈبلیو کے ساتھ ملک میں ہی  کھلونا بنانے کی ورکشاپ، کھلونوں پر مبنی اور کھیل پر مبنی سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی پر مرکوز کھیلو اور پڑھو مہم، حاملہ خواتین کے وزن میں اضافے کے لیے پیمائش کی مہم (حملاتی وزن میں اضافہ) اور اس میں ڈیٹا انٹری پوشن ٹریکر، گاؤں کی حدود میں دستیاب مختلف خوراک کو اجاگر کرنے کے لیے اے ڈبلیو سی  کے فرش پر فوڈ ریسورس میپنگ، اور متعلقہ ماہرین کے ساتھ ماحولیات کے تحفظ پر آؤٹ ریچ سرگرمیاں وغیرہ شامل تھیں۔

کمیونٹی کی شرکت اور سرکاری  تعاون پر مشتمل ملک گیر مربوط نقطہ نظر کے ساتھ، جاری پوشن ماہ ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچتے ہوئے ‘‘سپوشیت کشوری سشکت ناری’’ کے ارد گرد ایک گونج پیدا کر رہی ہے تاکہ ہر ایک فرد کو غذائیت پر مرکوز جن آندولن کے ذریعے مشغول اور حساس بنایا جا سکے۔

************

ش ح۔ا  م  ۔ م  ص ۔

 (U: 10657)



(Release ID: 2052772) Visitor Counter : 18