وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی سنگاپور کے سینئر وزیر لی ہسین لونگ  کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 05 SEP 2024 2:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے سینئر وزیراورسابق وزیر اعظم جناب مسٹر لی ہیسین لونگ کے ساتھ میٹنگ کی۔  سینئر وزیر نے وزیراعظم جناب مودی  کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت- سنگاپور اسٹریٹجک شراکت  داری کے فروغ میں سینئر وزیر جناب لی کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سینئر وزیر جناب  لی سینئر وزیر کی حیثیت سے اپنے نئے کردار میں بھارتکے ساتھ سنگاپور کے تعلقات پر اپنی  توجہ اوررہنمائی جاری رکھیں گے۔

اپنی سابقہ ​​میٹنگوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم اور سینئر وزیر جناب  لی نے ایک جامع اسٹریٹجک  شراکت داری میں ہندوستان-سنگاپور تعلقات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  بھارت –سنگاپور کی وزارتی گول  میز کی دو میٹنگوں کے شناخت شدہ  باہمی تعاون کے ان ستونوں کے تحت دونوں ملکوں کے لئے مزید تعاون کرنے کے امکانات ہیں۔ دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

*****

ش ح۔  م ع ۔ ج

Uno-10575


(Release ID: 2052171) Visitor Counter : 44