خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

انیمیا: راشٹریہ پوشن ماہ 2024 کے دوران توجہ کا ایک اہم مرکز

Posted On: 03 SEP 2024 4:48PM by PIB Delhi

انیمیا (خون کی کمی) اہم موضوعات میں سے ایک ہے جس پر اس سال پوشن ماہ منایا جا رہا ہے۔ انیمیا اب تک جن آندولن کے تحت توجہ مرکوز کرنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک رہا ہے۔ خون کی کمی ایک صحت کا مسئلہ ہے، جو بنیادی طور پر چھوٹے بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ، زچگی کے عمل سے گزرنے والی  خواتین اور تولیدی عمل سے گزرنے والی خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ نوخیزی کا عرصہ نوبالغوں، نوعمروں میں کسی بھی قسم  کی غذائیت کی خرابی کو دور کرنے کے لیے  صحیح موقع ہے تاکہ آنے والی نسلوں پر خون کی کمی کے بین نسلی اثرات کو روکا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KSZS.jpg

انیمیا سے متعلق مسائل کو زیادہ اہمیت دینے کے لیے، خواتین اور بچوں کی بہبود  کی وزارت نے بڑے پیمانے پر لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لئے گزشتہ جن آندولن میں متعلقہ وزارتوں/ محکموں کے ساتھ مل کر انیمیا سے متعلق مخصوص موضوعات اور سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ ستمبر 2023 میں منعقدہ آخری پوشن ماہ میں، 35 کروڑ سے زیادہ حساسیت سے متعلق سرگرمیاں رپورٹ کی گئی ہیں، جن میں سے تقریباً 4 کروڑ انیمیا کے ارد گرد مرکوز تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025LB4.jpg

اس اسکیم کے تحت 69 لاکھ حاملہ خواتین(پی ڈبلیو)  اور 43 لاکھ دودھ پلانے والی ماؤں (ایل ایم) تک براہ راست رسائی کے علاوہ،  امنگوں والے اضلاع اور شمال مشرقی خطے میں  فی الحال 22 لاکھ سے زیادہ نوعمر لڑکیوں (14-18 سال) کو نو عمر لڑکیوں کے لئے اسکیم (ایس اے جی) کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد 10 کروڑ سے زیادہ مستفیدین اور ان کے خاندان کی براہ راست موجودگی کے ساتھ اور اپنی نوعیت کے پہلے غذائیت پر مبنی جن آندولن کے ذریعے سال میں دو بار ملک کے ہر کونے تک پہنچناہے۔ نوعمر لڑکیوں کی مشغولیت میں غذائی قلت سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے درکار اضافی رفتار فراہم کرنے کی تمام صلاحیتیں ہیں، خاص طور پر ان کی مصروفیت کے دوران وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے انیمیا مکت بھارت پروگرام کی حمایت کے لیے وزارت کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 مزیدبرآں، وزارت آیوش کے ساتھ مل کر خواتین بچوں کی بہبود  کی وزارت پانچ امنگوں والے اضلاع میں نوعمر لڑکیوں (14-18 سال کی عمر) کی غذائی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ثبوت پر مبنی آیوروید اقدامات کے ذریعے جس میں درکشولہ اور پنرناومندور شامل ہیں، خون کی کمی کے انتظام کے لیے ایک پہل کو نافذ کر رہی ہے ۔

****

ش  ح۔   م ع ۔ ج

UNO-10489



(Release ID: 2051352) Visitor Counter : 40