صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر  جمہوریہ ہند نے راشٹریہ وگیان پُرسکار-2024 پیش کیا

Posted On: 22 AUG 2024 2:20PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 اگست 2024) گنتنتر منڈپ، راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب میں راشٹریہ وگیان پُرسکار-2024 پیش کیا۔

راشٹریہ وگیان پُرسکار کے پہلے ایڈیشن میں33 ایوارڈز ممتاز سائنسدانوں کو چار زمروں میں پیش کیے گئے، جن میں وِگیان رتن، وگیان شری، وگیان یووا اور وگیان ٹیم شامل ہیں۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے کسی بھی شعبے میں تاحیات خدمات انجام دینے والے سائنسدانوں کو دیا جانے والا وِگیان رتن ایوارڈ ہندوستان میں مالیکیولر بایولوجی اور بایو ٹیکنالوجی ریسرچ کے علمبردار پروفیسر گووندراجن پدمنابھن کو پیش کیا گیا۔ سائنس اور ٹکنالوجی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سائنسدانوں کو دیئے جانے والے وِگیان شری ایوارڈز،13 سائنسدانوں کو ان کے متعلقہ ڈومینز میں ان کی شاندار تحقیق کے لیے پیش کیے گئے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے کسی بھی شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والے سائنسدانوں کی خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا وِگیان یووا-ایس ایس بی ایوارڈ،18 سائنسدانوں کو بحر ہند کی گرمی اور اس کے نتائج  اور مقامی5 جی بیس اسٹیشن کی ترقی اور کوانٹم میکینکس کے مواصلات اور درستگی کے ٹیسٹ کے مطالعے سے متعلق شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے دیا گیا۔ وِگیان ٹیم ایوارڈ، جو سائنس اور ٹکنالوجی کے کسی بھی شعبے میں  شاندار تحقیقی خدمات انجام دینے کے لیے3یا اس سے زیادہ سائنسدانوں کی ٹیم کو دیا جاتا ہے، چندریان-3 کی ٹیم کو  چاند کے جنوبی قطب میں چندریان-3 لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے لیے دیا گیا۔

Please click here to see the Rashtriya Vigyan Puraskar –2024

 

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10098



(Release ID: 2047659) Visitor Counter : 24