کابینہ
کابینہ نے سورگیٹ سے کٹراج تک 5.46 کلومیٹر طویل پونے میٹرو فیز Iپروجیکٹ کو جنوب کی طرف توسیع دینے کی منظوری دی
پروجیکٹ کی تکمیل کی کل لاگت 2954.53 کروڑ روپے ہے جو 2029 تک فعال ہوجائے گا
Posted On:
16 AUG 2024 8:18PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج پونے میٹرو فیز ون پروجیکٹ کی موجودہ پی سی ایم سی-سوارگیٹ میٹرو لائن کی سورگیٹ تا کٹراج انڈر گراؤنڈ لائن توسیع کو منظوری دے دی۔ اس نئی توسیع کو لائن ایل بی ایکسٹینشن کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ 5.46 کلومیٹر پر محیط ہوگی اور اس میں تین زیر زمین اسٹیشن شامل ہوں گے ، جو مارکیٹ یارڈ ، بیبوے واڑی ، بالاجی نگر اور کٹراج مضافات جیسے اہم علاقوں کو جوڑیں گے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد پونے میں ہموار رابطہ فراہم کرنا ہے اور یہ فروری 2029 تک مکمل ہونے والا ہے۔
پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 2954.53 کروڑ روپے ہے، جس کی فنڈنگ حکومت ہند اور حکومت مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ دوطرفہ ایجنسیوں وغیرہ کے تعاون کے ساتھ یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی۔
یہ توسیع سوارگیٹ ملٹی ماڈل ہب کے ساتھ ضم ہوجائے گی ، جس میں میٹرو اسٹیشن ، ایم ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ ، اور پی ایم پی ایم ایل بس اسٹینڈ شامل ہیں ، جو پونے شہر کے اندر اور باہر مسافروں کو ہموار رابطہ فراہم کرے گا۔ اس توسیع سے پونے کے جنوبی حصے، پونے کے شمالی حصوں اور مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان ڈسٹرکٹ کورٹ انٹرچینج اسٹیشن کے ذریعے رابطے میں اضافہ ہوگا، جس سے پونے شہر کے اندر اور باہر سفر کے لیے ہموار رابطہ فراہم ہوگا۔
سوارگیٹ تا کٹراج انڈرگراؤنڈ لائن سڑک ٹریفک کے رش کو نمایاں طور پر کم کرے گی اور حادثات، آلودگی اور سفر کے وقت کے خطرے کو کم کرکے ایک محفوظ، زیادہ آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرے گی، اس طرح پائیدار شہری ترقی میں مدد ملے گی۔
نئی راہداری مختلف بس اسٹاپوں، ریلوے اسٹیشنوں، تفریحی مراکز جیسے راجیو گاندھی زولوجیکل پارک، تلجہ (ٹیکڑی)، مالز وغیرہ، مختلف رہائشی علاقوں، تعلیمی اداروں، کالجوں اور بڑے کاروباری مراکز کو جوڑے گی۔ یہ تیز رفتار اور زیادہ کفایتی نقل و حمل کا آپشن فراہم کرے گا ، جس سے روزانہ ہزاروں مسافروں ، خاص طور پر طلبہ ، چھوٹے کاروباری مالکان اور دفاتر اور کاروباری مراکز کا سفر کرنے والے پیشہ ور افراد کو فائدہ ہوگا۔ سال 2027، 2037، 2047 اور 2057 کے لیے سوارگیٹ-کٹراج لائن پر روزانہ مسافروں کی متوقع تعداد بالترتیب 95،000، 1.58 لاکھ، 1.87 لاکھ اور 1.97 لاکھ مسافروں کا تخمینہ ہے۔
اس پروجیکٹ کو مہا میٹرو کے ذریعہ انجام دیا جائے گا ، جو سول ، الیکٹرو مکینیکل ، اور دیگر متعلقہ سہولیات اور کاموں کی نگرانی کرے گا۔ مہا میٹرو نے پہلے ہی پری بولی کی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور ٹینڈر دستاویزات تیار کر رہی ہے ، جس کے معاہدوں کو جلد ہی بولی کے لیے جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
توقع ہے کہ اس اسٹرٹیجک توسیع سے پونے کی اقتصادی صلاحیت کھل کر سامنے آئے گی، جس سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں فروغ ملے گا جو اس کی پائیدار ترقی میں حصہ ڈالے گا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9922
(Release ID: 2046151)
Visitor Counter : 59
Read this release in:
Odia
,
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam