وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہر گھر ترنگا مہم، ترنگے کے تئیں 140 کروڑ ہندوستانیوں کے گہرے احترام کی نشاندہی کرتی ہے: وزیر اعظم جناب نریندر مودی

Posted On: 14 AUG 2024 9:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر گھر ترنگا مہم کے تئیں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہر گھر ترنگا تحریک، پورے ہندوستان میں مقبول ہو گئی ہے، جو کہ ترنگے کے تئیں 140 کروڑ ہندوستانیوں کے گہرے احترام کی نشاندہی کرتی ہے۔

ایکس کی ایک پوسٹ میں، امرت مہوتسو ہینڈل نے، تمل ناڈو میں رامیشورم کے قریب منڈپم میں، انڈین کوسٹ گارڈ اسٹیشن پر، ہر گھر ترنگا مہم کے جشن کی جھلکیں شیئر کی ہیں۔

امرت مہوتسو کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پوسٹ کیا۔

’’ #ہر گھر ترنگا پورے ہندوستان میں مقبول ہو گیا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ 140 کروڑ ہندوستانی ترنگے کے لیے گہرا احترام رکھتے ہیں۔‘‘

************

ش ح۔ م ع   ۔ را

U-9849


(Release ID: 2045495) Visitor Counter : 42