وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنےکے لیے امن سہراوت کو مبارکباد دی

Posted On: 09 AUG 2024 11:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولمپکس میں 57 کلو گرام زمرے کے مردوں کے فری اسٹائل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے پہلوان امن سہراوت  کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’ہمارے پہلوانوں کی وجہ سے مزید فخر !

پیرس اولمپکس میں 57 کلو گرام زمرے کے مردوں کے فری اسٹائل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے امن سہراوت کو مبارکباد۔ ان کی لگن اور استقامت واضح طور پر نمایاں ہیں۔ پورا ملک اس غیر معمولی کارنامے کا جشن منا رہا ہے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9673


(Release ID: 2043988) Visitor Counter : 32