امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومت ہند نے ہند-بنگلہ دیش سرحد (آئی بی بی) پر موجودہ صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی


کمیٹی، بنگلہ دیش میں ہندوستانی شہریوں اور اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنگلہ دیش میں اپنے ہم منصب حکام کے ساتھ مواصلاتی رابطے برقرار رکھے گی

Posted On: 09 AUG 2024 3:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ہند-بنگلہ دیش سرحد (آئی بی بی) پر موجودہ صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی بنگلہ دیش میں اپنے ہم منصب حکام کے ساتھ مواصلاتی رابطے برقرار رکھے گی تاکہ ہندوستانی شہریوں اور بنگلہ دیش میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمیٹی کی سربراہی  سرحدی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی مشرقی کمان کے اے ڈی جی کریں گے۔اس کمیٹی میں بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈکوارٹر ساؤتھ بنگال کے آئی جی، بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈکوارٹر تریپورہ کے آئی جی، لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) کے ممبر (پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ) اور، ایل پی اے آئی کے سکریٹری  اس کے ممبرہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔وا ۔ن ا۔

U-9617



(Release ID: 2043635) Visitor Counter : 34