وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
Posted On:
08 AUG 2024 9:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی نو تشکیل شدہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مبارکباد دی ہے۔
جناب مودی نے پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے تحفظ اوران کی روزانہ کے زندگی کے حالات کو معمول پر لانے کے لیے بھی اپنی خواہش ظاہر کی۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا؛
"پروفیسر محمد یونس کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہم ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کے تحفظ اوران کی روزانہ کی زندگی کے حالات کو جلد معمول پر لانے کی امید کرتے ہیں ۔ ہندوستان امن، سلامتی اور ترقی کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ "
************
ش ح۔ح ا۔ ج ا
(U: 9603)
(Release ID: 2043440)
Visitor Counter : 50
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam