وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کلاسیکی رقاصہ یامنی کرشن مورتی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 04 AUG 2024 2:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے کلاسیکی رقاصہ ڈاکٹر یامنی کرشن مورتی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر کرشن مورتی نے بھارتی ورثے میں اضافے کے لیے زبردست تعاون دیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ڈاکٹر یامنی کرشنا مورتی کی رحلت پر ازحد غمزدہ ہوں۔ بھارتی کلاسیکی رقص کے لیے ان کی عمدگی اور لگن نے پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کی اور ہمارے ثقافتی منظرنامے پر ایک نہ مٹنے والا نشان چھوڑا ہے۔ انہوں نے ہمارے ورثے میں اضافے کے لیے زبردست تعاون دیا۔ ان کے خاندان اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9272


(Release ID: 2041288) Visitor Counter : 46