وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سی آر پی ایف  کے یوم تاسیس کے موقع پر اس کے اہلکاروں کو مبارکباد دی

Posted On: 27 JUL 2024 10:07AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی غیر متزلزل عہد بندگی اور ملک کے تئیں ان کی انتھک خدمات حقیقت میں قابل ستائش ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

’’ @crpfindia  کے تمام اہلکاران کو یوم تاسیس کے موقع پر  میری جانب سے مبارکباد۔ ان کی غیر متزلزل عہد بندگی اور قوم کے تئیں انتھک خدمات حقیقت میں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے شجاعت اور عہدبندگی کے اعلیٰ ترین معیار کی حمایت کی ہے۔ ہمارے ملک کے تحفظ میں ان کا کردار بھی ازحد اہمیت کا حامل ہے‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8845



(Release ID: 2037887) Visitor Counter : 8