وزارت خزانہ

پی ایم آواس یوجنا شہری 2.0 کے تحت، 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک کروڑ شہری غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کی رہائش کی ضروریات پوری کی جائیں گی


صنعتی کارکنوں کے لیے ہاسٹل کی قسم کی رہائش کے ساتھ کرائے کے مکانات، پی پی پی موڈ میں فراہم کیے جائیں گے: محترمہ نرملا سیتارامن

مرکزی حکومت، ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ شہروں کوترقی کے مرکز کے طور پر ترقی کی سہولت فراہم کی جا سکے

ایک سو بڑے شہروں کے لیے پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ اور خشک فضلہ کے انتظامیہ  کے پروجیکٹوں اور خدمات کو فروغ دیا جائے گا

اگلے پانچ سالوں میں سے ہر سال کے لئے 100 ہفتہ وار ’ہاٹوں‘ کی ترقی کے معاون حکومتی تصورات

ہائی اسٹیمپ ڈیوٹی وصول  کرنے والی ریاستوں کی اعتدال پسند شرحیں اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

Posted On: 23 JUL 2024 12:44PM by PIB Delhi

خزانہ  اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 25-2024پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’عوام نے ہماری حکومت کو ملک کو مستحکم، ترقی اور ہمہ جہت خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا ایک منفرد موقع دیا ہے‘‘۔

پی ایم آواس یوجنا

پی ایم آواس یوجنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں پی ایم آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ اضافی مکانات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے لیے بجٹ میں ضروری  رقم مختص کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم آواس یوجنا شہری 2.0 کے تحت، 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک کروڑ شہری غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ اس میں اگلے 5 سالوں میں 2.2 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد شامل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سستی شرحوں پر قرضوں کی سہولت کے لیے سود پر سبسڈی کی فراہمی کا بھی تصور کیا گیا ہے۔

کرایہ پر رہائش

کرایہ پر رہائش کی سہولت پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ’’صنعتی کارکنوں کے لیے ہاسٹل کی قسم کی رہائش کے ساتھ کرایہ پر رہائش پی پی پی  موڈ میں وی جی ایف کی حمایت اور اینکر صنعتوں سے عزم کے ساتھ سہولت فراہم کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر دستیابی کے ساتھ موثر اور شفاف رینٹل ہاؤسنگ مارکیٹس کے لیے پالیسیوں اور ضوابط کو بھی نافذ کیا جائے گا۔

ترقی کے مرکز کے طور پر شہر

محترمہ نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ،ریاستوں کے ساتھ مل کر شہروں کو ترقی کے مرکز کے طور پر ترقی دینے میں سہولت فراہم کرے گی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ’’یہ اقتصادی اور ٹرانزٹ منصوبہ بندی کے ذریعے حاصل کیا جائے گا اور ٹاؤن پلاننگ اسکیموں کا استعمال کرتے ہوئے پیری-شہری علاقوں کی منظم ترقی کی جائے گی‘‘۔

اپنی بجٹ تقریر میں، مرکزی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تبدیلی کے اثرات کے ساتھ موجودہ شہروں کی تخلیقی براؤن فیلڈ ری فروغ کے لیے، حکومت پالیسیوں، مارکیٹ پر مبنی طریقہ کار اور ضابطے کو فعال کرنے کے لیے ایک لائحہ عمل  تیار کرے گی۔

اپنی مرکزی بجٹ تقریر میں، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 14 بڑے شہروں کے لیے ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ کے منصوبے کے ساتھ عمل درآمد اور مالیاتی حکمت عملی بھی شامل ہے۔

پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی

پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کے ساتھ شراکت میں، 100 بڑے شہروں کے لیے پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹوں اور خدمات کو معتبر پروجیکٹوں کے ذریعے فروغ دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان منصوبوں میں قریبی علاقوں میں آبپاشی اور ٹینکوں کو بھرنے کے لیے صاف کئے گئے  پانی کے استعمال کا بھی تصور کیا جائے گا۔

ہفتہ وار 'ہاٹ'

محترمہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا کہ حکومت ہر سال معاونت کرنے کے لیے ایک اسکیم کا تصور کرتی ہے جس میں اگلے پانچ سالوں میں، منتخب شہروں میں 100 ہفتہ وار 'ہاٹ' یا اسٹریٹ فوڈ ہبس کی فروغ کے لیے پی ایم سواندھی اسکیم کی کامیابی کو آگے بڑھانے کے لیے خوانچہ فروشوں کی زندگیوں کو بدلنا ہے۔

اسٹامپ ڈیوٹی

مرکزی وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مرکزی حکومت ان ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرے گی جو زیادہ ا سٹیمپ ڈیوٹی وصول کرتی رہتی ہیں تاکہ سب کے لیے شرحوں کو معتدل کیا جا سکےاور انہوں نے مزید کہا کہ ’’خواتین کی طرف سے خریدی گئی جائیدادوں کے لیے مزید ڈیوٹی کم کرنے پر بھی غور کیا جائے۔ ‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C5E1.jpg

 ************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:  8577  )



(Release ID: 2035864) Visitor Counter : 8