وزارت خزانہ

سال25-2024 کے بجٹ میں سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے گیارہ لاکھ ، گیارہ ہزار ایک سو گیارہ  کروڑ روپئے مختص


ریاستی حکومتوں کی  جانب سے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی  کرنےکے لیے، طویل مدتی بلاسود قرضوں کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی

پی ایم جی ایس وائی  کا مرحلہ IV شروع کیا جائے گا تاکہ 25000 دیہی بستیوں کو کُل موسمی رابطہ فراہم کیا جا سکے

Posted On: 23 JUL 2024 12:43PM by PIB Delhi

معیشت پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری کے مضبوط ضرب اثر کو تسلیم کرتے ہوئے، مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے، سرمایہ کے اخراجات کے لیے گیارہ لاکھ ، گیارہ ہزار ایک سو گیارہ  کروڑ روپئے   کی  رقم کی فراہمی کا اعلان کیا۔ یہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار  کا 3.4 فیصد ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اگلے 5 سالوں میں بنیادی ڈھانچے کے لیے مربوط مالی امداد کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YP5C.jpg

ریاستوں کو بنیادی ڈھانچے کے لیے اسی پیمانے پر تعاون فراہم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس سال طویل مدتی بلا سود    کےقرضوں کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی  رقم کی فراہمی کا اعلان کیا۔ اس سے ریاستوں کو بنیادی ڈھانچہ کے لیے وسائل مختص کرنے میں مدد ملے گی۔

بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ نجی شعبے  کے ذریعہ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کو، وابستگی گیپ فنڈنگ ​​اور پالیسیوں اور ضوابط کو فعال بنانے کے ذریعے ،فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ پر مبنی مالیاتی لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا۔

پچیس ہزار دیہی بستیوں کو ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لیے ،جو اپنی آبادی میں اضافے کے پیش نظر اہل ہو گئے ہیں، وزیر خزانہ نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی ) کے مرحلہ IV کے آغاز کی تجویز پیش کی۔

محترمہ سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں آبپاشی اور سیلاب کے انتظام کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پر بھی توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ کئی ریاستوں کے لیے مالی امداد اوردیگر امداد کا اعلان کیا۔

بہار میں سیلاب کے متواتر واقعات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے  11500 کروڑ  روپئے کی تخمینہ لاگت کے منصوبوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ،جیسے کوسی-میچی انٹرا سٹیٹ لنک اور بیراج، ندی کی آلودگی میں کمی اور آبپاشی کے منصوبوں سمیت 20 دیگر جاری اور نئی اسکیمیں ۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہاکہ کوسی سے متعلق سیلاب سے نمٹنے اور آبپاشی کے منصوبوں کا سروے اور تحقیقات کی جائیں گی۔

محترمہ سیتا رمن نے آسام میں دریائے برہم پترا اور اس کی ذیلی  ندیوں کے ذریعہ ہندوستان سے باہر آنے والے سیلاب کے باقاعدہ واقعات کو بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ "ہم سیلاب کے انتظام اور متعلقہ منصوبوں کے لیے آسام کو  امداد فراہم کریں گے" ۔

مزید برآں، سیلاب، بادل پھٹنے اور بڑے پیمانے پر تودے کھسکنے کی وجہ سے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کو ہوئے وسیع نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ،ریاستوں کو تعمیر نو اور بازآبادکاری کے لیے مدد فراہم کرے گی۔ سکم میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے سکم ریاست کو بھی امداد دینے کا اعلان کیا۔

 ************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:   8576 )

 



(Release ID: 2035688) Visitor Counter : 8