وزارت خزانہ

وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت 5ویں اسکیم کے طور پر اعلیٰ کمپنیوں میں انٹرن شپ مواقع فراہم کرنے کے لیے  اسکیم کا آغاز


پانچ سال میں 500  اعلیٰ کمپنیوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے

چھ ہزار روپے کی ایک مرتبہ کی امداد کے ساتھ ‘ پانچ ہزار روپے ماہانہ’ کا انٹرن شپ  بھتہ فراہم کیا جائے گا

Posted On: 23 JUL 2024 1:04PM by PIB Delhi

حکومت اعلیٰ کمپنیوں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک جامع اسکیم شروع کرے گی۔ وزیراعظم کے پیکج کے تحت یہ پانچویں اسکیم ہوگی۔

آج پارلیمنٹ میں 25-2024 ء   کا مرکزی بجٹ  پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ محترمہ  نرملا  سیتا رمن نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم 5 سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو 500  اعلیٰ کمپنیوں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  اس اسکیم سے وہ 12 ماہ تک حقیقی زندگی کے کاروباری ماحول، متنوع پیشوں اور روزگار کے مواقع سے  استفادہ کریں گے۔

نوجوانوں کو 5000 روپے ماہانہ انٹرن شپ الاؤنس کے ساتھ ساتھ 6000 روپے کی یک وقتی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ کمپنیاں  تربیت کی لاگت اور انٹرن شپ لاگت کا 10 فی صد  ، ان کے  سی ایس آر  فنڈز سے برداشت کریں گی۔

............

) ش ح – ح  ا  -  ع ا )

U.No. 8591



(Release ID: 2035673) Visitor Counter : 15