وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کاوی ڈی این کے ایچ میں روساٹوم پویلین کا دورہ

Posted On: 09 JUL 2024 4:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روس کے صدرجناب ولادیمیر پوتن کے ہمراہ آج ماسکو میں کل روس نمائشی مرکز وی ڈی این کے ایچ کا دورہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے وی ڈی این کے ایچ میں روساٹوم پویلین کا بھی دورہ کیا۔ روساٹوم پویلین، جس کا افتتاح نومبر 2023 میں ہوا، سائنسی اور تکنیکی ترقی کی تاریخ کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے سول نیوکلیئر توانائی کے شعبے میں ہندوستان-روس تعاون کے لیے وقف تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم کو ‘‘ایٹمک سمفنی’’ بھی دکھایا گیا۔یہ وی وی ای آر-1000 ری ایکٹر کا ایک مستقل کام کرنے والا ماڈل ہے، جو ہندوستان میں کڈنکلم نیوکلیئر پاور پلانٹ ( کے کے این پی پی) کا مرکز ہے۔

پویلین میں وزیر اعظم نے ہندوستانی اور روسی طلباء کے ایک گروپ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دائرے میں مستقبل کے امکانات کو دیکھیں، جن سے مستقبل کی نسلوں اور کرہ ارض کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

****

 

ش ح۔م ع۔ن ع

U:8170


(Release ID: 2031767) Visitor Counter : 56