نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ ’سمپورنتا ابھیان‘ شروع کرے گا


مورخہ4 جولائی سے 30 ستمبر 2024 تک مہم- جس کا مقصد، اے ڈی پی/اے بی پی اضلاع اور بلاکس میں 6 شناخت شدہ اشاریئے میں معموری حاصل کرنا ہے

Posted On: 03 JUL 2024 4:37PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ 4 جولائی سے 30 ستمبر 2024 تک 3 ماہ کی مہم ’سمپورنتا ابھیان‘ کا آغاز کر رہا ہے، جس میں ملک بھر کے خواہش مند اضلاع میں 6 کلیدی اشار یئے اور 6 کلیدی اشاریوں کی معموری  حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ ’سمپورنتا ابھیان‘ خواہش مند اضلاع کے پروگرام اور آرزو مند بلاکس پروگرام کے تحت،  112 خواہش مند اضلاع اور 500 خواہش مند بلاکس میں 6 شناخت شدہ اشاریئے میں سے ہر ایک میں معموری حاصل کرنا چاہتا ہے۔

’سمپورنتا ابھیان‘ تمام خواہش مند بلاکس میں درج ذیل 6 شناخت شدہ کے پی آئیز  پر توجہ مرکوز کرے گا:

  1. پہلے سہ ماہی میں قبل از پیدائش کی دیکھ بھال (اے این سی) کے لیے اندراج شدہ حاملہ خواتین کا فیصد
  2. بلاک میں ہدف شدہ آبادی کے مقابلے میں ذیابیطس کے لیے اسکرین کیے گئے افراد کا فیصد
  3. بلاک میں ہدف شدہ آبادی کے مقابلے میں  ہائی بلڈ پریشر کے لیے اسکرین کیے گئے افراد کا فیصد
  4. آئی سی ڈی سی پروگرام کے تحت باقاعدگی سے اضافی تغذیہ لینے والی حاملہ خواتین کا فیصد
  5. مٹی کے نمونے جمع کرنے کے ہدف کے مقابلے میں تیار کردہ سوائل ہیلتھ کارڈز کا فیصد
  6. ایس ایچ جیز کا فیصد،  جنہوں نے بلاک میں کل ایس ایچ جیز کے مقابلے میں مدوری فنڈ حاصل کیا ہے

’سمپورنتا ابھیان‘ کے تحت خواہش مند اضلاع میں 6 شناخت شدہ کے پی آئیز  یہ ہیں:

  1. پہلے سہ ماہی میں قبل از پیدائش کی دیکھ بھال (اے این سی) کے لیے اندراج شدہ  حاملہ خواتین کا فیصد
  2. آئی سی ڈی ایس پروگرام کے تحت باقاعدگی سے اضافی تغذیہ  لینے والی حاملہ خواتین کا فیصد
  3. مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے گئے بچوں کا فیصد (9 سے 11 ماہ) (بی سی جی+ڈی پی ٹی3 +او پی وی3+خسرہ 1)
  4. تقسیم شدہ سوائل ہیلتھ کارڈز کی تعداد
  5. ثانوی سطح پر فعال بجلی سے لیس  اسکولوں کا فیصد
  6. تعلیمی سال  کے آغاز کے ایک  ماہ کے اندر بچوں کو نصابی کتب فراہم کرنے والے اسکولوں کا فیصد

نیتی آیوگ،  ان سرگرمیوں کی ایک فہرست فراہم کر رہا ہے،  جسے اضلاع اور بلاکس ’سمپورنتا ابھیان‘ کے آغاز کے حصے کے طور پر منظم کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، بلاکس اور اضلاع کو مہم کی رفتار کو برقرار رکھنے اور جاری شرکت کو فروغ دینے کے لیے،  باقاعدگی سے پیش رسائی کی  سرگرمیاں کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اس کوشش کو کامیاب بنانے اور زمین پر ٹھوس اثر ڈالنے کے لیے:

  1. اضلاع/بلاک چھ اشارے کو پورا کرنے کے لیے 3 ماہ کا ایکشن پلان تیار کریں گے
  2. اضلاع/بلاک ہر ماہ معموری  پر پیشرفت کو ٹریک کریں گے
  3. آگاہی اور رویے کی تبدیلی کی مہمات کو نافذ کریں
  4. ضلعی افسران ہمہ وقت مانیٹرنگ فیلڈ وزٹ کریں گے

نیتی آیوگ، متعلقہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ساتھ،  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے ساتھ مل کر ان اضلاع اور بلاکوں کی موثر اور تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرے گا۔ یہ تعاون،  بہتر منصوبہ بندی اور نفاذ، صلاحیت کی تعمیر اور بہتر اور پائیدار خدمات کی فراہمی کے نظام کے قیام پر توجہ مرکوز کرے گا۔

خواہش مند اضلاع اور بلاکس پروگرام کے بارے میں

ملک کے نسبتاً پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ، سال 2018 میں 112 اضلاع پر محیط خواہش مند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی) شروع کیا گیا تھا۔ اے ڈی پی نے اپنے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے والے کلیدی اشاریوں کو بہتر بنانے پر قابل پیمائش اور ٹھوس اثرات مرتب کیے ہیں۔ خواہش مند اضلاع کے پروگرام (اے ڈی پی) کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے، 2023 میں وزیر اعظم کی طرف سے خواہش مند بلاکس پروگرام (اے بی پی) کا آغاز کیا گیا تھا اور اس کا مقصد،  ملک بھر کے 500 بلاکس میں متعدد شعبوں میں ضروری سرکاری خدمات کو پورا کرنا ہے، جن میں  صحت، تغذیہ، تعلیم، پینے کا پانی اور صفائی، زراعت، آبی وسائل، مالی شمولیت، اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔

 

خواہش مند اضلاع پروگرام

خواہش مند بلاکس پروگرام

جنوری 2018 میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا

جنوری 2023 میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا

اس کا مقصد ملک بھر کے 112 اضلاع کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے تبدیل کرنا ہے

اس کا مقصد ملک بھر کے 500 بلاکس (329 اضلاع) میں ضروری سرکاری خدمات کی معموری ہے

پانچ موضوعات پر فوکس:

  • صحت اور تغذیہ
  • تعلیم
  • زراعت اور آبی وسائل
  • مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی
  •  بنیادی ڈھانچہ

پانچ موضوعات پر فوکس:

  • صحت اور تغذیہ
  • تعلیم
  • زراعت اور متعلقہ خدمات
  • بنیادی  بنیادی ڈھانچہ
  • معاشرتی ترقی

ترقی کے 81 اشاریوں سے متعلق پیش رفت کی پیمائش

ترقی کو ترقی کے 40 اشاریوں پر آنکا جاتا ہے۔

یہاں سے بلاک پروفائل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع۔ن ا۔

U- 8033

                          


(Release ID: 2030473) Visitor Counter : 77