وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 30 جون کو سابق نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کی زندگی اوران کی زندگی کے سفر پر تین کتابوں کا اجراء کریں گے

Posted On: 29 JUN 2024 11:03AM by PIB Delhi

ہندوستان کے سابق نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جون کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان کی زندگی اورزندگی کے سفر پر تین کتابوں کا اجراء کریں گے۔ یہ تقریب حیدرآباد کے گچی باؤلی میں واقع انویا کنونشن سینٹر میں  منعقد ہوگی ۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری کی جانے والی کتابوں میں شامل ہیں:

(i) سابق نائب صدر جمہوریہ کی سوانح عمری بعنوان "وینکیا نائیڈو – لائف اِن سروس میں " جس کے مصنف دی ہندو ، حیدرآباد ایڈیشن کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹرجناب ایس ناگیش کمار ہیں۔  

(ii) سابق سکریٹری برائے نائب صدرجمہوریہ  ہند ڈاکٹر آئی وی کے سبا راؤ ذریعہ مرتب کردہ ایک تصویری کرونیکل "سیلیبریٹنگ بھارت – دی مشن اینڈ میسیج آف شری ایم وینکیا نائیڈو ایز وائس پریزیڈنٹ " ۔ 

(iii) جناب سنجے کشور کی تصنیف تیلگو میں تصویری سوانح عمری جس کا عنوان "مہنیتا - شری ایم وینکیا نائیڈو کی زندگی اور سفر" ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7919

 


(Release ID: 2029467) Visitor Counter : 72