وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے انترراشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمان – 2024 کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کیا


مختلف زبانوں میں ٹیلی ویژن، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا کو 33 اعزازات سے نوازا گیا

یہ ایوارڈز یوگا کے پیغام کو پھیلانے میں میڈیا کے تعاون کا اعتراف ہیں

Posted On: 11 JUN 2024 5:39PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت (آئی اینڈ بی) نے انترراشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمان 2024 کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک یوگا کے پیغام کو پھیلانے میں میڈیا کے مثبت کردار اور ذمہ دار ی کا اعتراف کرتے ہوئے، وزارت نے پہلے انترراشٹریہ یوگا دیوس میڈیا  سمان (اے وائی ڈی ایم ایس)کا آغاز جون 2019 میں کیا تھا۔

انترراشٹریہ یوگا دیوس میڈیا سمان 2024 کے تحت، تینتیس اعزاز تین زمروں  یعنی پرنٹ، ٹیلی ویژن، اور ریڈیو  میں بائیس ہندوستانی زبانوں اور انگلش کے تحت دیئے جائیں گے۔

  1. 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں 11 سمان - "اخبار میں یوگا سے متعلق  بہترین میڈیا کوریج" کے زمرے کے تحت دیئے جائیں گے۔
  2. 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں 11 سمان - "الیکٹرانک میڈیا (ٹی وی) میں یوگا سےمتعلق  بہترین میڈیا کوریج" کے زمرے کے تحت دیئے جائیں گے۔
  3. 22 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں 11 سمان - "الیکٹرانک میڈیا (ریڈیو) میں یوگا سے متعلق  بہترین میڈیا کوریج" کے زمرے کے تحت دیئے جائیں گے۔

یوگا کا عالمی دن

یوگا کا عالمی دن، جو ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، نے دنیا بھر میں صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک کو جنم دیا ہے۔ جسمانی، ذہنی اور روحانی بہبود کے لیے اس کے مجموعی نقطہ نظر نے خاصی دلچسپی حاصل کی ہے، جس سے یہ ایک عالمی رجحان بن گیا ہے۔ میڈیا ہندوستان کے اندر اور بیرون ملک یوگا کے پیغام کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہٰذا، اس قدیم عمل اور اس کے بے شمار فوائد کو فروغ دینے میں میڈیا کی بے پناہ طاقت اور ذمہ داری کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔

اے وائی ڈی ایم ایس کی سفارش اور رہنما خطوط

سمان، جس میں ایک خصوصی تمغہ/ تختی/ ٹرافی اور ایک توصیف نامہ شامل ہے ،  کی سفارش ایک آزاد جیوری کی طرف سے کی جاتی ہے۔ یہ ایوارڈز پرنٹ میڈیا، ریڈیو، اور ٹیلی ویژن میں مصروف  عمل تمام میڈیا ہاؤسز/کمپنیوں کے لیے کھلے ہیں جنہیں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ   رجسٹریشن/ اجازت  حاصل ہے۔

رہنما خطوط کے مطابق، میڈیا ہاؤسز 12 جون 2024 سے 25 جون 2024 کی مدت کے دوران بنائے گئے اور شائع کیے گئے یا آڈیو/ بصری مواد کے ٹیلی کاسٹ/ نشریات کے متعلقہ کلپنگ کے ساتھ ایک مقررہ فارمیٹ میں نامزدگیوں کی تفصیلات جمع کرا سکتے ہیں۔ اندراجات کی تاریخ 8 جولائی 2024 ہے۔ تفصیلی رہنما خطوط پریس انفارمیشن بیورو (https://pib.gov.in/indexd.aspx) اور وزارت اطلاعات و نشریات (https://mib.gov.in/) کی ویب سائٹس sites/default/files/AYDMS%20Guidelines%202024_0.pdf ) پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اے وائی ڈی ایم ایس   کا دوسرا ایڈیشن – 2023

ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن 7 جنوری 2020 کو دیا گیا تھا۔ اے وائی ڈی ایم ایس  کے دوسرے ایڈیشن – 2023 کے اعزازات ابھی تک نہیں دیئے گئے ہیں۔ پچھلے سال کے اے وائی ڈی ایم ایس  (دوسرا ایڈیشن) کے فاتحین کو بھی اس سال کے فاتحین کے ساتھ، یعنی اے وائی ڈی ایم ایس  (تیسرا ایڈیشن) سمان سے نوازا جائے گا۔

*******

 ش ح۔م م - ج

UNO-7339



(Release ID: 2024327) Visitor Counter : 43