ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا


جناب کیرتی وردھن سنگھ نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھال لیا

Posted On: 11 JUN 2024 4:42PM by PIB Delhi

جناب بھوپیندر یادو نے آج 11 جون 2024 کو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے مرکزی وزیر کے طور پر چارج سنبھالا۔ پریا ورن بھون میں دفتر میں سکریٹری محترمہ لینا نندن، (ای ایف اینڈ سی سی) کی وزارت کی سکریٹری اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ جناب  کیرتی وردھن سنگھ نے بھی وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا۔

DSC_2431.JPG

DSC_2459.JPG

DSC_2442.JPG

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ موقع دینے کے لیے  عزت مآب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وزارت میں اپنے فرائض اور ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھی جناب کیرتی وردھن سنگھ، وزیر مملکت کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں اس وزارت نے پچھلے 10 سالوں میں بہت سے قدم اٹھائے ہیں اور یہ کہ حکومت ماحول اور ترقی کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشن لائف- لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ(طرز زندگی برائے ماحولیات) جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ماحولیات کا بحران ہے اور عزت مآب  وزیر اعظم نے گلاسگو، موسمیاتی کانفرنس 2021 میں ماحولیات کے لیے مشن لائف- طرز زندگی برائے ماحولیات  کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشن لائف لوگوں کو ماحولیاتی مثبت رویے کے لیے متحرک کرنے اور ایک ماحولیاتی نظام بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ  ماحول دوست خود پائیدار رویوں کو مضبوط اور فعال کیا جا سکے۔ یہ  غیر محتاط  کھپت کے بجائے  محتاط   کھپت کو برقرار رکھتا ہے۔

DSC_2450.JPG

DSC_2454.JPG

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی   کی وزارت کے محترم وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو یقین ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور ترقی ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک شجر کاری کی پہل "ایک پیڑ ماں کے نام" کا آغاز بھی کیا ہے اور تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اقدام میں حصہ لیں، جس کا آغاز وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات، 2024 کے موقع پر کیا تھا تاکہ  بڑے پیمانے پر پودے لگائے  جا سکے۔ اس سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، صحرا بندی اور حیاتیاتی تنوع کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

چارج سنبھالنے کے بعد وزیر موصوف  نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی جہاں انہیں وزارت کے اہم اقدامات اور پالیسی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7323

 



(Release ID: 2024256) Visitor Counter : 29