وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

قطر کے امیر  نے وزیراعظم نریندرمودی کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم نےہندوستان کے لوگوں کے تئیں ان کی نیک خواہشات اور مثبت جذبات کے لیے ان کا شکریہ ادا  کیا

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-قطر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے  سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نے فروری 2024 کے اپنے قطر کے دورے کاذکر کیا اور قطر کے امیر کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا

وزیر اعظم نے اعلیٰ جناب کو سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ عید کی مبارکباد بھی پیش کی

Posted On: 10 JUN 2024 9:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج مملکت قطر کے امیرعزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے  ٹیلی فون کرکےمبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے عوام کے تئیں ان کی پرتپاک خواہشات اور مثبت جذبات کے لیے عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور قطر کے درمیان دوستانہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے فروری 2024  کے قطر کے اپنے نتیجہ خیز دورے کاذکر کیا اور قطر کے امیر کو جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے امیرقطر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور آنے والے عید الاضحی کے تہوار کی مبارکباد بھی پیش کی ۔

******

ش ح ۔ع م۔ف ر

U. No.7289


(Release ID: 2023934) Visitor Counter : 62