وزیراعظم کا دفتر

بھوٹان کے بادشاہ  نے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی


وزیراعظم مودی بادشاہ کی طرف سے دلی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا

دونوں رہنماؤں نے مثالی  ہندوستان- بھوٹان تعلقات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 05 JUN 2024 10:15PM by PIB Delhi

 بھوٹان کے بادشاہ، عزت مآب  جگمے کھیسر نامگیال وانگچک نے  18ویں لوک سبھا کے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دینے کے لیے آج انہیں فون کیا ۔ بادشاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نےعزت مآاب  بادشاہ کی طرف سے دلی مبارک باد  کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بھوٹان اور ہندوستان کے درمیان دوستی کے مثالی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھوٹان کی شاہی حکومت کے ساتھ کام کرنے اور منفرد دو طرفہ شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان -بھوٹان شراکت داری تمام سطحوں پر انتہائی اعتماد، خیر سگالی اور باہمی افہام و تفہیم کی خصوصیت رکھتی ہے اور اسےلوگوں کے درمیان گہرے روابط اور قریبی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری سے تقویت ملتی ہے۔

****

ش ح۔  ف ا۔ ج ا

Urdu No. 7194



(Release ID: 2023045) Visitor Counter : 30