وزارت اطلاعات ونشریات

دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ نشر کرے گا


سکریٹری جناب سنجے جاجو اور پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب نونیت کمار سہگل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ اور پرومو لانچ کیا

دوردرشن پیرس اولمپکس گیمز 2024 اور ومبلڈن 2024 سمیت اہم عالمی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کو نشر کرے گا

Posted On: 03 JUN 2024 6:47PM by PIB Delhi

 پرسار بھارتی نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ڈی ڈی فری ڈش پلیٹ فارم پر نشر کرے گا۔ دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ کی ہائی پروفائل کوریج کرے گا جس میں متعدد بڑے عالمی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی ٹیلی کاسٹ شامل ہوگی۔ اس میں پیرس اولمپکس گیمز 2024 (26 جولائی تا 11 اگست 2024) ، پیرس پیرالمپکس گیمز (28 اگست تا 8 ستمبر 2024) ، بھارت بمقابلہ زمبابوے کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ سیریز (6 جولائی تا 11 جولائی 2024) اور بھارت بمقابلہ سری لنکا (27 جولائی تا 7 اگست 2024) اور فرنچ اوپن 2024 کے لیڈیز اینڈ مینز فائنلز (8 اور 9 جون 2024) نیز ومبلڈن 2024 (13 اور 14 جولائی 2024) کی لائیو/ ڈیفرڈ لائیو اور جھلکیاں شامل ہیں۔

یہ اعلان پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی نے آج نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس گفتگو کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب نونیت کمار سہگل، پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی اور دوردرشن کے ڈی جی محترمہ کنچن پرساد کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایک خصوصی ترانہ 'جذبہ' جاری کیا جسے جناب سکھویندر سنگھ نے گایا تھا۔ سکریٹری نے مشہور کہانی نگار جناب نیلیش مشرا کی آواز میں گالا ٹی 20 ایونٹ کا ایک پرومو بھی جاری کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دوردرشن نے ڈی ڈی اسپورٹس پر اپنے مواد کی نشریات کے لیے این بی اے اور پی جی ٹی اے جیسے معروف عالمی کھیلوں کے اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ این بی اے کی مقبول ای اسپورٹس پراپرٹی این بی اے 2 کے لیگ کے میچز ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر نشر کیے جاتے ہیں۔

پرسار بھارتی اپنے اسپورٹس چینل پر مختلف کھیلوں کی لیگوں کی نشریات کے لیے مختلف کھیلوں کی تنظیموں اور ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کے آخری مراحل میں ہے۔ ان شراکت داریوں کے طے ہونے کے بعد اسے میڈیا کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

جناب گورو دویدی نے منگل کے روز ووٹوں کی گنتی کے عمل کے لیے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو دونوں کے ذریعہ کیے گئے وسیع انتظامات کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔

گذشتہ سال کے دوران ، ڈی ڈی اسپورٹس نے ملک بھر میں پھیلے متعدد کھیلوں کے ایونٹس تیار اور نشر کیے۔ اس میں آستا لکشمی (شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں) میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، تمل ناڈو میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، گوا میں نیشنل گیمز، نئی دہلی میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا افتتاحی ایڈیشن اور گلمرگ اور لیہہ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل شامل ہیں۔ ڈی ڈی اسپورٹس پر اس کے ٹیلی کاسٹ کے علاوہ ، ان کھیلوں کی فیڈ کو اسٹار اسپورٹس ، جیو سنیما اور سونی نیٹ ورک جیسے ملک کے معروف نجی چینلوں کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔

دوردرشن ٹیم نے چین میں ہانگژو ایشین گیمز کے کرکٹ میچوں کی ورلڈ فیڈ تیار کی جس میں مرد اور خواتین دونوں کرکٹ میچ شامل تھے۔ گراؤنڈ زیرو سے ڈی ڈی ٹیم کی تیار کردہ ورلڈ فیڈ ایشیا کے متعدد ممالک میں نشر کی گئی۔

دوردرشن کے پاس اگست 2023 میں ویسٹ انڈیز کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے تمام پلیٹ فارمز کے لکیری ٹیلی وژن حقوق تھے۔ انگریزی اور ہندی میں کمنٹری کے علاوہ سیریز میں کھیلے جانے والے محدود اوورز کے میچوں کی فیڈ بھوجپوری، تمل، تیلگو، بنگالی اور کنڑ جیسی علاقائی زبانوں میں بھی تیار کی گئی اور انھیں دوردرشن نیٹ ورک کے مختلف علاقائی چینلوں پر نشر کیا گیا۔

دوردرشن نے ڈی ڈی اسپورٹس پر اپنا مواد دکھانے کے لیے این بی اے اور پی جی ٹی اے جیسے معروف عالمی کھیلوں کے اداروں کے ساتھ معاہدہ کیاہے۔ این بی اے کی مقبول ای اسپورٹس پراپرٹی این بی اے 2 کے لیگ کے میچز ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر نشر کیے جاتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے آغاز کرتے ہوئے (2 جون تا 29 جون ) ، دوردرشن نیٹ ورک اپنے ڈی ڈی فری ڈش پلیٹ فارم پرسار بھارتی پر پبلک براڈکاسٹر میڈیا پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک کو آگے کے سفر میں قابل قدر اسٹیک ہولڈر سمجھتا ہے۔

ڈی ڈی اسپورٹس یہاں سے دیکھیں

ٹاٹا سکائی چینل نمبر 453

سن ڈائریکٹ چینل نمبر510

 

ہیتھ وے چینل نمبر 189

 

ڈین چینل نمبر 425

ایئرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی چینل نمبر298

D2H چینل نمبر 435

فری ڈش چینل نمبر 79

ڈش ٹی وی چینل نمبر 435

 

سوشل میڈیا پر ڈی ڈی اسپورٹس کی پیروی کریں

ٹویٹر- @ddsportschannel

فیس بک - دوردرشن اسپورٹس

انسٹا گرام - دوردرشن اسپورٹس

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7149



(Release ID: 2022677) Visitor Counter : 49