بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات 2024 میں، اہل رائے دہندگان کے لیے گھر سے ووٹنگ نے پہلی بار پورے ہندوستان میں دستیاب کی گئی ہے
ہندوستان کے انتخابی کمیشن کی کوششیں، بزرگ،پی ڈبلیو ڈی، مخنث اورپی وی ٹی جیو رائے دہندگان کے ساتھ نمایاں ہیں
ہندوستان کے انتخابی کمیشن کا سکشم ایپ، پی ڈبلیو ڈی رائے دہندگان کو اپنا حق رائے دہی کے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے
کمزور کمیونٹیز، ووٹنگ کے عمل میں شامل رسائی اور شمولیت کے اقدامات کے ساتھ اعتمادسے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتی ہیں
Posted On:
29 MAY 2024 2:43PM by PIB Delhi
ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں شمولیت اور رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی اہل رائے دہندہ، جسمانی یا دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے۔ اب تک، انتخابات کے 6 مراحل کے اختتام کے بعد، مختلف طبقوں کے ووٹروں میں بے پناہ جوش و خروش دیکھا گیا جن میں معذور افراد، بزرگ شہری، مخنث ، پی وی ٹی جیز بھی شامل ہیں ۔ عام انتخابات 2024 میں پورے ہندوستان کی بنیاد پر 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور 40 فیصد بینچ مارک معذوری والے پی ڈبلیو ڈیزکے لیے گھر کے آرام سے ووٹ ڈالنے کی سہولت کو پہلی بار فراہم کیا گیا ۔
اروناچل پردیش میں نشی قبیلے ،نتھروور حلقے کے پولنگ اسٹیشن پر لمباڈا قبیلہ، عظیم نکوبار کے شومپن قبیلے نے پہلی بار عام انتخابات میں ووٹ دیا
چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کی قیادت میں ملک بھر میں الیکشن کمشنروں جناب گیانش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ مل کر کی جانے والی مشترکہ کوششوں سے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کامیابی کی بہت سی کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں جہاں لوک سبھا الیکشن - 2024انتخابات کے چھٹے مرحلے تک پولنگ مکمل ہو چکے ہیں۔ سی ای سی راجیو کمار نے کہا کہ "عالمی سطح پر نئے معیارات قائم کرتے ہوئے انتخابی عمل میں مسلسل بہتری کے لیے کوشش کرنا کمیشن کا گہرا پختہ عزم رہا ہے۔ ای سی آئی، انتخابات کو حقیقی معنوں میں تکثیریت اور تنوع کے جذبے کا عکاس بنانے کے لیے پرعزم ہے جو ہمارے ملک کا فخر ہے۔ ای سی آئی، پورے انتخابی عمل میں شمولیت اور رسائی کے اصولوں اور طریقوں کو شامل کرنے اور گہرائی سے مربوط کرنے کے لیے وقف ہے اور معاشرے کے سامنے ہر جگہ اس کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے۔
اروناچل پردیش میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے جاتے ہوئے راستے میں ایک بزرگ شہری رائے دہندہ
انتخابی فہرستوں میں اہل شہریوں کی تازہ کاری اور اندراج کی ٹھوس کوششوں کے ساتھ دو سال قبل تیاریوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ ووٹروں کے ان زمروں کو نشانہ بناتے ہوئے خصوصی رجسٹریشن مہم، کیمپوں کے انعقاد سے یہ مقصد حاصل کیا گیا۔ ای سی آئی نے ان کمیونٹیز کے درمیان شرکت کو بڑھانے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے جو اپنے ووٹ کے حق سے محروم ہونے کا شکار رہے ہیں۔
گھر گھر ووٹنگ کی اختیاری سہولت: ہندوستان کے عام انتخابات میں پہلی بار شاندار ردعمل
اختیاری گھریلو ووٹنگ کی سہولت، انتخابی عمل میں ایک مثالی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے اور ہندوستان کے عام انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار دستیاب کرائی گئی ہے۔ 85 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی اہل شہری یا 40 فیصد بینچ مارک معذوری کے ساتھ، ان انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے گھر پر ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس سہولت کو ووٹروں کی طرف سے پرجوش ردعمل ملا ہے۔ مسکراتے ہوئے ووٹرز کے خوش کن مناظر اور ان کے گھروں کے آرام سے ووٹ ڈالنے کی شہادتوں نے ملک کے تمام حصوں سے سوشل میڈیا کو بھر دیا ہے۔ گھر سے ووٹنگ، پولنگ عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کے مکمل دستے کی شمولیت کے ساتھ ہوتی ہے اور ووٹنگ کی رازداری کو مستعدی سے برقرار رکھا جاتا ہے۔ امیدواروں کے ایجنٹوں کو بھی پولنگ ٹیموں کے ساتھ عمل دیکھنے کی اجازت ہے۔
سو سال کی عمر والی محترمہ ڈی پدماوتی، کوووورو حلقے اروناچل پردیش سے ایک سینئر شہری رائے دہندہ
چورو، راجستھان میں ایک ہی خاندان کے آٹھ پی ڈبلیو ڈی افراد گھر سے ووٹنگ کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔
رکاوٹوں کو ختم کرنا: بہتر شرکت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو حل کرنا
کسی بھی بنیادی ڈھانچے کے خلا کو پر کرنے کے لیے، ای سی آئی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر پولنگ بوتھ گراؤنڈ فلور پر ہو، جو یقینی سہولیات سے آراستہ ہو، جس میں ریمپ، ووٹرز کے لیے نشانات، پارکنگ کی جگہ، علیحدہ قطاریں، اور رضاکار کی سہولت شامل ہیں۔ مزید برآں، ای سی آئی کے شکشم ایپ نے ، پی ڈبلیو ڈیز کو پولنگ اسٹیشن پر مختلف سہولیات جیسے وہیل چیئر، پک اینڈ ڈراپ اور رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد سے سکشم ایپ کے 1.78 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں۔
کمیشن نے بصارت سے محروم ووٹروں کی مدد کے لیے ای وی ایمز پر بریل، بریل سے چلنے والی ای پی آئی سی، اور ووٹر سلپس کے لیے بھی انتظامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، پی ڈبلیو ڈیزاور سینئر شہریوں کے لیے ایک ووٹر گائیڈ، انگریزی اور ہندی میں، جس میں پولنگ کے دن کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کے عمل سے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
مدھیہ پردیش کے اندرو میں، 70 بصارت سے محروم لڑکیوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے مفت نقل و حمل کی مدد فراہم کی گئی۔
|
پی ڈبلیو ڈی نے جموں وکشمیر میں پی ایس کا انتظام کیا۔
|
بریل سے ای پی آئی سی، ووٹر گائیڈ، بہار میں ایک پولنگ اسٹیشن پر رضاکار اور اوڈیشہ کے پولنگ اسٹیشن پر شامیانے کی فراہمی
جذباتی شمولیت: ووٹنگ میں نفسیاتی رکاوٹوں کو دور کرنا
ووٹنگ میں درپیش جسمانی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے علاوہ، ای سی آئی نے سماجی رکاوٹوں اور بعض کمزور آبادیوں جیسے کہ مخنثوں، سیکس ورکرز، پی وی ٹی جیز کے موجود بدنما داغ کو دور کرنے کی کوششیں بھی کیں، تاکہ انتخابی عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سول سوسائٹی کے تعاون سے تھانے ڈسٹرکٹ کی طرف سے مخنثوں (ٹی جی) کے انتخاب کرنے والوں اور دیگر پسماندہ کمیونٹیز جیسے جنسی کارکنوں اورپی وی ٹی جیز کے اندراج کے لیے خصوصی کیمپوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پورے عمل میں 48260 سے زیادہ ٹی جیزکا اندراج کیا گیا ہے، جن میں سے تمل ناڈو میں 8467 کے ساتھ مخنث کے ووٹروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اس کے بعد اتر پردیش میں 6628 ٹی جیز اور مہاراشٹر میں 5720 ٹی جیز ہیں۔
سویپ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، کمیشن نے 16 مارچ 2024 کو آئی ڈی سی اے(انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن) اور ڈی ڈی سی اے (دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن) کی ٹیموں کے درمیان پی ڈبلیو ڈی ووٹروں میں ووٹر بیداری پیدا کرنے اور شمولیتی انتخابات کو فروغ دینے کے لیے ٹی-20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔
کمیشن ٹی- 20 میچ میں جیتنے والوں کو ٹرافی دے رہا ہے۔
کمیشن کی طرف سے ممکنہ حد تک کوششیں کی گئیں، ہر اے سی میں کم از کم ایک پولنگ ا سٹیشن قائم کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا انتظام خصوصی طور پر پی ڈبلیو ڈی حکام کرتے تھے۔ لوک سبھا الیکشن -2024 کے لیے، ملک بھر میں تقریباً 2697 پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جس میں اتر پردیش نے سب سے زیادہ یعنی 302 پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔
کمزور کمیونٹیز کے لیے رجسٹریشن اور ووٹنگ کو آسان بنانا
بے گھر اور دیگر خانہ بدوش گروہ اعلیٰ انتخابی شرکت کے حصول کے لیے ایک اور اہم آبادی ہیں۔ اپنے منفرد حالات کی وجہ سے، یہ افراد رہائش کے ثبوت کی کمی کی وجہ سے غیر ارادی طور پر انتخابی اخراج کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ تاہم گزشتہ دو سالوں میں بطور ووٹر ان کے اندراج اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئیں۔ پہلے سے ناقابل رسائی علاقوں میں نئے پولنگ بوتھوں کی جگہ نے بڑے پیمانے پر پی وی ٹی جیز کو شامل کیا ہے۔ بہت سی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، جہاں پی وی ٹی جیز بڑی تعداد میں رہتے ہیں، پی وی ٹی جیز کو دور دراز علاقوں سے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے کے قابل بنانے کے لیے مفت نقل و حمل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایک تاریخی اقدام میں، عظیم نکوبار کے شومپن قبیلے نے پہلی بار لوک سبھا انتخابات -2024 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
شراکت داریاں
انتخابی بیداری کو فروغ دینے اور انتخابات میں شراکت داری اور شمولیت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے، ای سی آئی نے انتخابی عمل میں کمیونٹی کو مزید شامل کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی کے گیارہ افراد کو "ای سی آئی سفیر" کے طور پر نامزد کیا ہے۔ پولنگ عملے کو بھی تربیت دی گئی اور انہیں پی ڈبلیو ڈیز کی خصوصی ضروریات کے حوالے سے حساس بنایا گیا تاکہ انتخابات میں شرکت اور ملکیت کا احساس پیدا ہو۔ ریاستی سی ای اوز نے، ریاستی معذوری اور متعلقہ ریاستوں کے صحت کے محکموں کے ساتھ بھی پی ڈبلیو ڈی اور بزرگ شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے تعاون کیا۔
ڈی ای او کے ذریعہ خواتین اوربچوں کی بہبود اور محکمہ صحت کے اشتراک سے گنگٹوک میں کیمپوں کا انعقاد
اس کے علاوہ، ای سی آئی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے تھانے ضلع اور ممبئی شہر کے کامتھی پورہ کا دورہ کیا، تاکہ ان علاقوں میں مقیم خواجہ سراؤں اور خواتین جنس کارکنوں کے ساتھ کھلی بات چیت کی جاسکے، تاکہ انتخابی حصہ لینے میں انہیں درپیش چیلنجوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔یہ ان ووٹروں کو لوک سبھا الیکشن-2024 کے دوران اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ترغیب دینا ہے۔
ای سی آئی ٹیم، تھانے ضلع میں این جی اوز/ سی ایس اوز اور ٹی جی کمیونٹی کے ساتھ اور لوک سبھا الیکشن میں 100 فیصد شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے۔
کمیشن نے ارجن ایوارڈ یافتہ محترمہ شیتل دیوی اور پارا آرچر کو بھی ای سی آئی نیشنل آئیکن کے طور پر مقرر کیا تاکہ پی ڈبلیو ڈی ووٹرز کو لوک سبھا الیکشن-2024 میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس کے علاوہ، پی ڈبلیو ڈی کی گیارہ ممتاز شخصیات کو ای سی آئی کے مختلف ووٹر بیداری اقدامات میں حصہ لینے اور پی ڈبلیو ڈی ووٹرز تک پہنچنے کے لیے ای سی آئی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کمیشن نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ریاستی پی ڈبلیو ڈی شخصیات بھی مقرر کی ہیں۔
محترمہ شیتل دیوی، نیشنل پی ڈبلیو ڈی آئیکن، ای سی آئی
گجرات کے مہسانہ ضلع میں وہیل چیئر ریلی
بیداری پیدا کرنے کے لیے پی ڈبلیو ڈی کے انتخابی حلقوں نے اس کا اہتمام کیا تھا
|
جاری انتخابات میں پی وی ٹی جی کی شرکت کو بڑھانے کے لیے "مت داتا اپیل پتر" سمیت ایک وسیع مہم شروع کی گئی۔
|
آخری میل کے رائے دہندگان تک پہنچنا
کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ "کوئی ووٹر چھوٹ نہ جائے " اور اس نےملک کے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے ووٹرز تک پہنچنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، گجرات کے علی بیٹ میں ایک شپنگ کنٹینر میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا، تاکہ اس علاقے میں رہنے والے قبائلی ووٹروں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ اسی طرح، چھتیس گڑھ کے بستر اور کانکیر پی سی کے 102 گاؤں کے ووٹروں نے پہلی بار لوک سبھا انتخاب میں اپنے ہی گاؤں میں قائم پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالا۔
لداخ کے ضلع لیہہ کے دور دراز گاؤں وارشی میں ایک خاندان کے صرف پانچ افراد کے لیے پولنگ اسٹیشن
مزید برآں، جاری عام انتخابات 2024 میں کشمیری تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کے ایک بڑے فیصلے میں، ای سی آئی نے جموں اور ادھم پور میں مقیم وادی کے بے گھر لوگوں کے لیے فارم-ایم کو بھرنے کے بوجھل طریقہ کار کو ختم کر دیا۔ مزید برآں، جموں اور ادھم پور سے باہر رہنے والے تارکین وطن کے لیے (جو فارم ایم جمع کرنا جاری رکھیں گے)، ای سی آئی نے فارم-ایم کے ساتھ منسلک سرٹیفکیٹ کی خود تصدیق کی اجازت دی ہے، اس طرح اس سرٹیفکیٹ کو گزیٹڈ افسر سے تصدیق کروانے کی پریشانی کو دور کیا گیا ہے۔ کمیشن نے دہلی، جموں اور ادھم پور کے مختلف ریلیف کیمپوں میں مقیم کشمیری تارکین وطن ووٹروں کو بھی مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے یا پوسٹل بیلٹ کا استعمال کرنے کا اختیار دیا ہے۔ جموں میں 21، ادھم پور میں 1 اور دہلی میں 4 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔
کشمیری تارکین وطن خصوصی پولنگ ا سٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔
اسی طرح، منی پور میں بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کے لیے، (آئی ڈی پیز) کے لیے 10 اضلاع میں 94 خصوصی پولنگ اسٹیشن (ایس پی ایس) قائم کیے گئے تھے۔ ایک واحد ووٹر کے لیے تینگنوپال ضلع میں ایک ایس پی ایس قائم کیا گیا تھا، جسے سروے ویب کاسٹنگ/ویڈیوگرافی کے تحت کیا گیا تھا اور ریلیف کیمپوں سے باہر رہنے والے بے گھر افراد بھی ایس پی ایس میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
منی پور میں آئی ڈی پی خصوصی پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔
******
U. No.7081
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2022073)
Visitor Counter : 141
Read this release in:
Marathi
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil