بھارتی چناؤ کمیشن
کل ہونے والے مرحلہ 5 کی پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
تفصیل: 49 لوک سبھا سیٹیں، 8.95 کروڑ رائے دہندگان؛ 9 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشن؛ 8 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے
اڈیشہ میں 35 -اسمبلی حلقوں کے لیے بیک وقت پولنگ
Posted On:
19 MAY 2024 1:31PM by PIB Delhi
ہندوستان کا انتخابی کمیشنکل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 49 پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہونی ہے۔ اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے 35 اسمبلی حلقوں کے لیے بھی ایک ساتھ پولنگ ہوگی۔ پولنگ اسٹیشن، رائے دہندگان کے استقبال کے لیے سایہ ، پینے کے پانی، ریمپ، بیت الخلا اور دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ تیار ہیں، تاکہ پولنگ ایک آرام دہ اور محفوظ ماحول میں ہو۔ متعلقہ سی ای اوز/ڈی ای اوز اور ریاستی مشینری کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں گرم موسم کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے، مناسب اقدامات کریں، جہاں اس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پولنگ پارٹیوں کو مشینوں اور پولنگ سے متعلق مواد کے ساتھ ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
کمیشن نے رائے دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچیں اور ذمہ داری اور فخر کے ساتھ ووٹ ڈالیں۔ اب تک، لوک سبھا انتخابات 2024 میں پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 66.95 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ جاری عام انتخابات کے پہلے چار مرحلوں کے دوران لگ بھگ 451 ملین لوگ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
پانچویں مرحلے میں، 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں بہار، جموں و کشمیر، لداخ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڈیشہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ اس مرحلے میں ممبئی، تھانے، لکھنؤ جیسے شہروں میںبھی انتخابات ہونے والے ہیں، جو ماضی میں ووٹنگ میںشہری بے حسی کا شکار رہے ہیں۔ کمیشن خاص طور پر ان شہر کے باسیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر اس تاثر کو ختم کریں ۔
ای سی آئی نے جاری انتخابات کے دوران رائے دہندگان سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بہت ساری ممتاز شخصیات کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ تو حیران نہ ہوں، مثال کے طور پر اگر آپ کو کرکٹ لیجنڈ اور ای سی آئی کے نیشنل آئیکن سچن تیندلکر کی طرف سے اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کے ساتھ کال موصول ہوتی ہے تو تعجب نہ کریں!
انتخابات کے بقیہ 3 مراحل،یکم جون تک جاری رہیں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ عام انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 379 پی سیز کے لیے پولنگ ہموار اور پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔
مرحلہ 5 کےحقائق:
- عام انتخابات 2024 کے مرحلہ 5 کے لیے پولنگ 20 مئی 2024 کو 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 49 پارلیمانی حلقوں (جنرل-39؛ ایس ٹی-03؛ ایس سی-07) کے لیے ہوگی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوتی ہے اور شام 6 بجے ختم ہوتی ہے (پول کے بند ہونے کے اوقات پی سی کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں)۔
- اڈیشہ میں 35 اسمبلی حلقوں میں (جنرل-21؛ ایس ٹی-08؛ اس سی-06؛) بھی اڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
- تقریباً 9.47 لاکھ پولنگ اہلکار، 94732 پولنگ اسٹیشنوں میں 8.95 کروڑ رائے دہندگان کا استقبال کریں گے۔
- 8.95 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان میں 4.69 کروڑ مرد شامل ہیں۔ 4.26 کروڑ خواتین اور 5409 مخنث ہیں۔
- 85+ سال کی عمر کے 7.81 لاکھ سے زیادہرائے دہندگانرجسٹرڈ ہیں، 100 سال سے زیادہ عمر کے 24792 رائے دہندگاناور مرحلہ 5 کے لیے 7.03 لاکھ پی ڈبلیو ڈی رائے دہندگانہیں، جنہیں اپنے گھرسے آرام سے ووٹ دینے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے۔ اختیاری ہوم ووٹنگ کی سہولت کو پہلے ہی زبردست پذیرائی اور ردعمل مل رہا ہے۔
- 17 خصوصی ٹرینیں اور 508 ہیلی کاپٹر پولنگ اور سیکورٹی اہلکاروں کو لے کر گئے ہیں۔
- 153 مبصرین (55 عام مبصر، 30 پولیس کے مبصر، 68 اخراجات کے مبصر) انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی اپنے حلقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ وہ کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ پوری طرح سے چوکس رہیں۔ مزید برآں، بعض ریاستوں میں خصوصی مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔
- کُل 2000 فلائنگ اسکواڈز، 2105 جامع نگرانی کی ٹیمیں، 881 ویڈیو نگرانی کی ٹیمیں اور 502 ویڈیو ویونگ ٹیمیں، چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں تاکہ رائے دہندگانکو کسی بھی قسم کےدباؤ سے سختی اور تیزی سے نمٹا جا سکے۔
- مجموعی طور پر 216 بین الاقوامی سرحدی چیک پوسٹیں اور 565 بین ریاستی سرحدی چیک پوسٹیں، شراب، منشیات، نقدی اور مفت کے کسی بھی غیر قانونی بہاؤ پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سمندری اور فضائی راستوں پر سخت نگرانی رکھی گئی ہے۔
- پانی، شیڈ، بیت الخلا، ریمپ، رضاکار، وہیل چیئرز اور بجلی جیسییقینی کم سے کم سہولیات، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں کہ بزرگ اور معذور افراد سمیت رائے دہندگانآسانی سے اپنا ووٹ ڈال سکیں۔
- ووٹر انفارمیشن سلپس تمام رجسٹرڈ رائے دہندگانکو تقسیم کر دی گئی ہیں۔ یہ پرچیاں ایک سہولت کاری کے اقدام کے طور پر کام کرتی ہیں اور کمیشن کی طرف سے آنے اور ووٹ ڈالنے کی دعوت کے طور پر بھی۔
- رائے دہندگاناس لنک کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات اور پولنگ کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں:https://electoralsearch.eci.gov.in
- کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر شناخت کی تصدیق کے لیے ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کے علاوہ 12 متبادل دستاویزات بھی فراہم کیے ہیں۔ اگر کوئیرائے دہندہ ووٹرلسٹ میں رجسٹرڈ ہے تو ان میں سے کوئی بھی دستاویز دکھا کر ووٹ ڈال سکتا ہے۔ متبادل شناختی دستاویزات کے لیے ای سی آئی آرڈر کا لنک:https://www.eci.gov.in/eci-backend/public/api/download
- مرحلہ 5 کے لیے پارلیمانی حلقہ وار رائے دہندگانکو پریس نوٹ نمبر 89 مورخہ 17 مئی 2024کے ذریعے جاری کیا گیا۔
- لوک سبھا 2019 کے عام انتخابات میںرائے دہندگان کے ٹرن آؤٹ کے اعداد وشمار درج ذیل لنک پر دستیاب ہے: https://old.eci.gov.in/files/file/13579-13-pc-wise-voters-turn-out
- رائے دہندگان کا ٹرن آؤٹ ایپ، ہر مرحلے کے لیے مجموعی طور پر تقریباً ٹرن آؤٹ لائیو دکھاتا ہے۔ غور طلب ہے کہ مرحلہ وار/ریاست وار/اے سی وار/پی سی وار تخمینی ٹرن آؤٹ اعداد وشمار، ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر دو گھنٹے کی بنیاد پر پولنگ کے دن شام 7 بجے تک دستیاب ہوتا ہے جس کے بعد پولنگ پارٹیوں کی آمد پر اسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
*****
U.No.6959
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2021060)
Visitor Counter : 118
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam