بھارتی چناؤ کمیشن
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 695 امیدوار چناؤ لڑیں گے
پانچویں مرحلے کے لیے 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 49 پارلیمانی حلقوں کے لیے 1586 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے
Posted On:
08 MAY 2024 2:46PM by PIB Delhi
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 695 امیدوار چناؤ لڑیں گے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 49 پارلیمانی حلقوں کے لیے کل 1586 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ تمام 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچویں مرحلے کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی 2024 تھی۔ تمام نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد 749 نامزدگیوں کو درست پایا گیا۔
پانچویں مرحلے میں مہاراشٹر میں 13 پارلیمانی حلقوں سے سب سے زیادہ 512 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے، اس کے بعد اتر پردیش میں 14 پارلیمانی حلقوں سے 466 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں۔ جھارکھنڈ میں 4-چترا پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 69 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس کے بعد اترپردیش کی 35-لکھنؤ سیٹ کے لئے 67 نامزدگی فارم موصول ہوئے۔ پانچویں مرحلے کے انتخابات میں ایک پارلیمانی حلقہ میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 14 ہے۔
پانچویں مرحلے کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے تفصیلات:
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
پانچویں مرحلے میں پارلیمانی حلقوں (پی سی) کی تعداد
|
داخل کردہ کاغذات نامزدگی کی تعداد
|
جانچ پڑتال کے بعد درست پائے گئے کاغذات نامزدگی کی تعداد
|
نام واپس لینے کے بعد امیدواروں کی تعداد
|
بہار
|
5
|
164
|
82
|
80
|
جموں وکشمیر
|
1
|
38
|
23
|
22
|
جھارکھنڈ
|
3
|
148
|
57
|
54
|
لداخ
|
1
|
8
|
5
|
3
|
مہاراشٹر
|
13
|
512
|
301
|
264
|
اڈیشہ
|
5
|
87
|
41
|
40
|
اترپردیش
|
14
|
466
|
147
|
144
|
مغربی بنگال
|
7
|
163
|
93
|
88
|
کُل
|
49
|
1586
|
749
|
695
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 6812)
(Release ID: 2019999)
Visitor Counter : 122
Read this release in:
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Assamese
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil