وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان – بھوٹان توانائی شراکت داری سے متعلق مشترکہ وژن پربیان

Posted On: 22 MAR 2024 5:20PM by PIB Delhi

ہندوستان اور بھوٹان نے ہر سطح پر اعتماد ، خیر سگالی اور باہمی افہام تفہیم،دوستی کے مضبوط بندھنوں اور لوگوں کے درمیان قریبی رابطوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں ایک مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر اعظم داشو شیرنگ ٹوبگے نے تھمپو میں نتیجہ خیز اور وسیع بات چیت کی ، یہاں دونوں رہنماؤں نے مستقبل  کے پیش نظر ایک غیر معمولی دو طرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھوٹان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر کی ترقی اور خطے کو توانائی کی حفاظت فراہم کرنے میں صاف توانائی  کی شراکت داری کے شاندار تعاون کو یاد کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے بھوٹانی اداروں اور  تکنیکی اداروں  کی  بجلی کے منصوبوں کو نافذ کرنے میں  بڑھی ہوئی گھریلو صلاحیت کی تعریف کی۔  وزیر اعظم ٹوبگے نے حالیہ برسوں میں ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی نمایاں ترقی اور بین الاقوامی شمسی اتحاد  اور ہندوستان کے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن جیسے اقدامات نافذ کرنے میں ان کی قیادت کے لئے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ توانائی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مشترکہ طور پر نافذ کیے گئے منصوبے اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں اور بھوٹان میں اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔  720 میگاواٹ کے منڈیچو - ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی کامیابی کی حوصلہ  افزائی کرتے ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے اس سال 1020 میگاواٹ پناتسانگچو- II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔  دونوں فریقوں نے 1200 میگاواٹ پناتسانگچو –  پہلے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ (ایچ ای پی) پر  ماہرین کی سطح پر  مثبت بات چیت کا تکنیکی طور پر درست  اور پائیدار انداز  میں خیر مقدم کیا۔

4. جن  شعبوں پر   دونوں وزرائے اعظم نے اتفاق کیا، وہ  یہ ہیں :

(i) ہندوستان-بھوٹان توانائی کی شراکت داری، توانائی کی حفاظت کو بڑھا کر، اپنی معیشتوں کو مضبوط کرنے، روزگار پیدا کرنے، برآمدات کے ذریعہ آمدنی میں اضافہ ، اور صنعتی اور مالیاتی صلاحیتوں کو مزید ترقی دینے میں تعاون کرکے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(ii) اس باہمی مؤثر  دو طرفہ صاف توانائی سے متعلق شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا بے مثال مواقع ہے، جس میں  توانائی کے نئے منصوبوں کی ترقی اور بجلی کی  تجارت شامل ہے۔

(iii) ہائیڈرو پاور، سولر اور گرین ہائیڈروجن کے شعبوں میں توانائی کے نئے منصوبوں کے قیام پر توجہ مرکوز کریں، جس میں  ہندوستانی اداروں کی بطور اسٹریٹجک شراکت دار، شرکت شامل ہے۔

(iv) دونوں حکومتیں، نئے پروجیکٹ- آبی ذخائر کے منصوبوں کے لئے مخصوص نفاذ کے طریقوں کا جائزہ لیں گی اور ان  کوحتمی شکل دیں گی۔

(v) حکومت ہند بھوٹان میں نئے اور آنے والے پن بجلی منصوبوں کے لیے  بجلی کی فروخت کی خاطر ہندوستان میں مالیاتی اداروں سے  مالی امداد  اور مارکیٹ کی سہولیات  تک ضروری رسائی فراہم کرے گی۔

(vi) دونوں ممالک کے درمیان توانائی کا تبادلہ خطے میں توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس سلسلے میں، بھوٹانی  توانائی  پیدا کرنے والوں کی مارکیٹ تک رسائی، باہمی طور پر طے شدہ انتظامات اور ترسیل کے مقامات کے ذریعے قابل اطلاق گھریلو  ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔

(vii) توانائی کی ترقی یافتہ  منڈیوں کے پیش نظر، بھوٹان کے پاور پروجیکٹ میں  کاری کو عملی جامہ پہنانے  اور بجلی میں بغیر کسی رکاوٹ کے سرحد پار تجارت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مشاورت کی جائے گی۔

(viii) زیادہ سے زیادہ ذیلی علاقائی توانائی کے تعاون کے لیے کام کریں، اس طرح تمام متعلقہ شراکت داروں کے باہمی فائدے کے لیے معیشتوں کے درمیان باہمی روابط میں اضافہ ہوگا۔

(ix) توانائی کی صلاحیت کی ترقی، پالیسیوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات کے تبادلے ،  توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز پر تحقیق اور ترقی کے ذریعے توانائی کی بچت اور توانائی کے تحفظ کے شعبے میں توانائی کے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

دونوں وزرائے اعظم نے باہمی فائدے کے لیے مشترکہ وژن کے بیان کی بنیاد پر منصوبوں اور اقدامات پر تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ع ح - ق ر)

U-6335


(Release ID: 2016348) Visitor Counter : 51