وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پیوتن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش كی


دونوں رہنماوں نے ہند - روس خصوصی اور مراعات یافتہ حكمت انگیز شراكت کو مزید مضبوط کرنے سے اتفاق كیا

دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا دونوں نے جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نے روس یوکرین تنازعہ كے تعلق سے سے بات چیت اور سفارت کاری سے پیش رفت  کا اعادہ کیا

Posted On: 20 MAR 2024 3:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے انہیں روسی وفاق کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دوست ملك  کے عوام کے حق میں امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ حكمت انگیز شراكت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

دوطرفہ تعاون کے مختلف امور میں پیش رفت کا بھی دونوں رہنماوں نے جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روس- یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں ہندوستان کے مستقل موقف کا اعادہ كیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔

*****

U.No:6264

ش ح۔ع س۔ک ا


(Release ID: 2015734) Visitor Counter : 92