وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوند جگناتھ 29 فروری کو ماریشس کے اگالیگا جزیرے پر مشترکہ طور پر نئی ہوائی پٹی اور ایک جیٹی کا افتتاح کریں گے


اگلیگا جزیرے میں چھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا

ان منصوبوں سے ماریشس کے ساتھ اگالیگا کا رابطہ مضبوط ہوگا اور سمندری تحفظ کو تقویت ملے گی

Posted On: 27 FEB 2024 6:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم، عالی جناب پراوند جگناتھ، مشترکہ طور پر 29 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس کے اگالیگا جزیرے میں چھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ منصوبوں کے ساتھ نئی ہوائی پٹی اور سینٹ جیمز جیٹی کا افتتاح کریں گے۔

ان منصوبوں کا افتتاح ہندوستان اور ماریشس کے درمیان مضبوط اور دہائیوں پرانی ترقیاتی شراکت داری کا ثبوت ہے۔ یہ منصوبے مین لینڈ ماریشس اور اگالیگا کے درمیان بہتر رابطے کی مانگ کو پورا کریں گے، سمندری تحفظ کو مضبوط کریں گے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔

ان منصوبوں کا افتتاح اہم ہے کیونکہ یہ 12 فروری 2024 کو دونوں رہنماؤں کے ذریعہ ماریشس میں UPI اور RuPay کارڈ سروسز کے حالیہ آغاز کے بعد ہوا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6433



(Release ID: 2009539) Visitor Counter : 54